ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 10:07 PM IST

Updated : Oct 20, 2023, 10:32 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے جیت درج کی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست
آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں زبردست میچوں کا مرحلہ جاری ہے۔ ورلڈ کپ میں آج (20 اکتوبر) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز بنائے۔

موجودہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا دونوں کی شروعات خراب رہی اور وہ اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار گئے۔ آسٹریلیا کو بھارت نے 6 وکٹ ہرایا تھا۔پھر اس نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ دوسری جانب پاکستان نے ہالینڈ اور سری لنکا کو شکست دی جب کہ اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کو مشکل ہدف ملا۔368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز مستحکم رہا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پہلی وکٹ کے لیے 134 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام الحق نے 70 جبکہ عبداللہ شفیق نے 64 رنز کی اننگ کھیلی۔ کپتان بابر اعظم محض 18 رنز ہی اسکور کر سکے۔ سعود شکیل نے 30 جبکہ افتخار احمد نے 26 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے میچ میں مضبوط آغاز کیا، ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش میچ کا آغاز کرنے آئے، کینگرو ٹیم نے پہلے 6 اوورز میں 37 رنز بنائے۔ تاہم اس عرصے کے دوران پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کے کچھ مواقع پیدا کیے۔ شاہین قدرے بدقسمت رہے، شاداب خان کی جگہ میچ میں کھیل رہے اسامہ میر نے پانچویں اوور میں ڈیوڈ وارنر کا انتہائی آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

وارنر نے اس تحفے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مارش کے ساتھ ڈبل سنچری کی شراکت قائم کی۔ وارنر اور مارش دونوں نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ مارش نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 121 رنز بنائے جس میں انہوں نے 10 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ مارش کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ مارش وارنر کے درمیان 33.5 اوورز میں 259 رنز کی شراکت ہوئی۔ مارش کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہین نے اگلی ہی گیند پر میکسویل کو بھی آؤٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کے سب سے تیز چھبیس ہزار رنز

میکسویل کے بعد اسٹیو اسمتھ بھی جلدی آؤٹ ہو گئے۔تاہم وارنر کی طوفانی بیٹنگ جاری رہی اور انہوں نے 163 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ وارنر نے 124 گیندوں کی اننگز میں 14 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ وارنر کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ مسلسل وکٹیں گرنے سے آسٹریلیا نے رفتار کھو دی۔ آسٹریلوی ٹیم نو وکٹوں پر 367 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Oct 20, 2023, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.