ETV Bharat / sports

Virat Kohli International Runs انٹرنیشنل کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کے سب سے تیز چھبیس ہزار رنز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 8:42 PM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 17ویں میچ میں بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے شاندار سنچری بنا کر ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ویراٹ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں لیکن اب ان سے صرف تین عظیم بلے باز ہی آگے رہ گئے ہیں۔

ICC World Cup 2023, Virat Kohli become fastest to 26000 international runs
انٹرنیشنل کرکٹ میں ویراٹ کوہلی کے سب سے تیز چھبیس ہزار رنز

پونے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی پہلی سنچری بنگلہ دیش کے خلاف اپنے چوتھے میچ میں آئی ہے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 48ویں سنچری تھی۔ اس شاندار اننگز کے ساتھ وراٹ نے پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن (MCA) اسٹیڈیم میں بہترین ریکارڈ بھی اپنے نام کرایا ہے۔

ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 26000 رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ اب وہ تیز ترین 26000 رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ویراٹ کوہلی نے اپنے 26000 رنز مکمل کرنے کے لیے 576 اننگز کھیلی ہیں وہیں سچن تنڈولکر نے 601 اننگز میں 26000 رنز بنائے تھے۔ سچن کو پیچھے چھوڑ کر ویراٹ دنیا کے تیز ترین 26 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویراٹ نے سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا تاج اپنے نام کیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

  • سچن ٹنڈولکر - 34357 رنز (782 اننگز)
  • کمار سنگاکارا - 28016 رنز (666 اننگز)
  • رکی پونٹنگ - 27483 رنز (668 اننگز)
  • ویراٹ کوہلی - 26026 رنز (576 اننگز)
  • مہیلا جے وردھنے – 25957 رنز (725 اننگز)

اس میچ میں وراٹ نے 97 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ویراٹ کی بین الاقوامی کرکٹ میں 78ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ون ڈے میں 48، ٹی 20 میں 1 اور ٹیسٹ میں 29 سنچریاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.