ETV Bharat / sports

ICC Women's World Cup: بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 6:38 PM IST

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ Australia Thrash India by Six Wickets

ICC Women's World Cup
ICC Women's World Cup

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان متالی راج اور ہرمن پریت کور اور یستیکا بھاٹیہ کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو 278 رنوں کو ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے 4 وکٹیں کھو کر حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ Australia Qualify for Semi Final in Women's World Cup آسٹریلیا نے کپتان میگ لیننگ (97 رنز) اور وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی (72 رنز) کی شاندار اننگز کی بدولت آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں تین گیندیں باقی رہتے ہوئے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ آسٹریلیا کی مسلسل پانچویں جیت ہے اور اس نے سیمی فائنل کی داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

بھارت کی جانب پوجا وستراکر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میگھنا سنگھ اور اسنیہا رانا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میگ لیننگ سنچری سے محروم رہیں لیکن انہوں نے 107 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 97 رن کی فاتحانہ اننگز کھیلی جس کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ الیسا ہیلی نے 65 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 72 رن بنائے جبکہ آخر میں بیتھ مونی نے 20 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 30 رن بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 8 رنز درکار تھے اور مونی نے جھولن گوسوامی کی گیندوں پر دو چوکے لگا کر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان میتالی راج (68 رنز)، ہرمن پریت کور (57 رنز) اور یستیکا بھاٹیہ (59 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 277 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور الانا کنگ نے بالترتیب تین اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.