ETV Bharat / sports

ICC Women's WC: آسٹریلیا ریکارڈ ساتویں بار خطاب پر قابض

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 2:08 PM IST

Updated : Apr 3, 2022, 2:56 PM IST

آسٹریلیا ریکارڈ ساتویں بار خطاب پر قابض
آسٹریلیا ریکارڈ ساتویں بار خطاب پر قابض

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیائی ٹیم نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 71 رنوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں بار ورلڈ کپ پر قبضہ کیا ہے۔ Australia Beat England to win Record 7th title

خواتین کرکٹ عالمی کپ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان خطابی جنگ ہوئی جس میں ایک بار پھر سے آسٹریلیا نے عالمی چیمپیئن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا جسے انگلش ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 285 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سائیور نے اکیلے مزاحمت کی اور ناٹ آؤٹ 148 رنز بنائے۔ Australia Beat England to win Record 7th title

آسٹریلیا نے اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ حالانکہ اس دوران انگلینڈ کی جانب سے نٹالی سائیور نے تنہا جنگ لڑی اور ناٹ آؤٹ 148 رنز بنائے لیکن کوئی دوسرا بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔ انگلینڈ نے 357 رنز کے تعاقب میں میگن شٹ کی گیند پر بالترتیب 4 اور 27 رنز پر ڈینیئل وائٹ اور ٹیمی بیومونٹ کو کھو دیا۔ ہیتھر نائٹ بھی جلد ہی الانا کنگ کی گیند پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ایمی جونز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ الانا نے ایک بار پھر جوابی وار کرتے ہوئے صوفیہ ڈنکلے کو 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ کیتھرین برنٹ بھی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کیپت الیسا ہیلی کی 138 گیندوں میں 170 رنز کی ریکارڈ اور طوفانی اننگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ہیلی نے اپنی 170 رنوں کی اننگ میں 26 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ رشیل ہینیس نے 93 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اور بیتھ مونی نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Last Updated :Apr 3, 2022, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.