ETV Bharat / sports

ICC Women's World Cup: آسٹریلیا نے لگایا جیت کا سِکسر

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 12:29 PM IST

Australia Beat South Africa
Australia Beat South Africa

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیم کون ہوگی اس کا جواب آسٹریلیا نے مسلسل چھٹی فتح کے ساتھ دیا ہے۔ Australia Beat South Africa آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی جیت درج کی جبکہ یہ جنوبی افریقہ کی پہلی شکست ہے۔

آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ ICC Women's World Cup میں آسٹریلیا نے میگ لیننگ کی کپتانی کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چھٹی جیت درج کی۔

اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 272 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں پانچ وکٹوں نقصان پر حاصل کر لیا۔

پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی آسٹریلوی ٹیم کے چھ میچوں میں 12 پوائنٹس ہیں اور ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ ICC Women's World Cup Points Table

جنوبی افریقہ کو اس ورلڈ کپ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ ٹیم کی پانچ میچوں میں پہلی شکست ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے اوپنر لورا والورٹ اور کپتان سن لوس کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر پانچ وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔ والورٹ نے 134 گیندوں پر 90 جبکہ لوس نے 51 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ لورا نے اپنی اننگز میں چھ چوکے لگائے جبکہ لوس نے بھی اتنے ہی چوکے لگائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ، جوناسین، گارڈنر، سدرلینڈ اور الانا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ ٹیم 45 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد میگ لیننگ نے دیگر بلے بازوں کے ساتھ مل کر چھوٹی لیکن کارآمد پارٹنتشپ کیں اور ٹیم کو ہدف تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔

میگ لیننگ 130 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 135 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹیں۔ لیننگ نے بیتھ مونی کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے جبکہ میک گراتھ کے ساتھ لیننگ نے چوتھی وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت داری کی۔

لیننگ اور ایشلے گارڈنر کے درمیان 43 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے علاوہ سدرلینڈ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے دونوں بلے بازوں نے ناقابل شکست 31 رنز جوڑے۔ میک گرا نے 32 رنز بنائے جبکہ گارڈنر 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹیں۔ اینابیل سدرلینڈ نے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

بیتھ مونی 23 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور چول ٹریون نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.