ETV Bharat / sports

Taliban Held Discussions with IOC کیا افغان طالبان خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے کے لیے رضامند ہوگئے؟

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 7:40 PM IST

افغان طالبان کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ Taliban Held Discussions with IOC

Taliban Held Discussions with IOC
افغان خواتین کی کھیلوں میں شرکت

کابُل: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں خواتین کو اسپورٹس کی اجازت دینے کے حوالے سے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی International Olympic Committee کی جانب سے طالبان حکام سے رابطہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال طالبان کی جانب سے کسی قسم کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ سمیرا اصغری نے کہا کہ افغانستان کے پاس 2022 کے آخر تک کی ڈیڈ لائن ہے، تمام ایتھلیٹس کو ری لوکیٹ نہیں کر سکتے اس لیے طالبان سے رابطہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا کنٹرول حاصل کیا تھا اور اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان کے وزیر برائے کھیل نے اعلان کیا تھا کہ خواتین کو کسی بھی قسم کے ایسے کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں جسم کی نمائش کا عنصر پایا جاتا ہو۔ Afghan Taliban Agreed to Allow Women to Play Sports

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.