ETV Bharat / sitara

Journey of Bhagwant Mann: بھگونت مان کا کامیڈین سے پنجاب کے آئندہ وزیراعلی بننے تک کا سفر

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 5:04 PM IST

مشہور کامیڈین بھگونت مان کی قیادت میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی حکومت بناتی ہوئے نظر آرہی ہے۔ سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور موجودہ وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اس دوڑ میں بہت پیچھے نظر آرہے ہیں۔ Journey of Bhagwant Mann

Journey of Bhagwant Mann
بھگونت مان کا کامیڈین سے پنجاب کے آئندہ وزیراعلی بننے تک کا سفر

مشہور کامیڈین بھگونت مان کی قیادت میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی حکومت بناتی ہوئے نظر آرہی ہے۔ سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور موجودہ وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اس دوڑ میں بہت پیچھے نظر آرہے ہیں۔ Punjab Assembly Election Result 2022

بھگونت مان
بھگونت مان

پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں لوگوں کی نظریں پنجاب پر بھی ہیں۔ یہاں عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ تھا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مشہور کامیڈین بھگونت مان کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔ کانگریس کے سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور موجودہ وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی بری طرح سے ہارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔بھگونت مان کی بات کریں تو وہ سال2011 سے سیاست میں سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے بھگونت مان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ بھگونت مان کس طرح کامیڈین سے سیاست دان بنیں، جو اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔

بھگونت مان
بھگونت مان

آبائی وطن سے الیکشن لڑا

بھگونت مان نے پنجاب کی سنگرور اسمبلی کی ہاٹ سیٹ دُھری سے عآپ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ اس سیٹ پر وہ آگے چل رہے ہیں۔ دُھری اسمبلی سیٹ سنگرور ضلع میں ہے۔ اس سیٹ پر بھگونت مان کا مقابلہ کانگریس کے ایم ایل اے دلویر گولڈی سے تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس علاقے میں جاٹ سکھ ووٹرز کی تعداد 34 فیصد، غیر جاٹ سکھ 5 فیصد، اونچی ذات کے 11 فیصد، او بی سی 15 فیصد اور ایس سی ووٹرز کی تعداد 28 فیصد ہے۔ Who is Bhagwant Mann

بھگونت مان کون ہے؟

17 اکتوبر 1973 کو پنجاب کے ضلع سنگرور کے گاؤں ستوج میں پیدا ہوئے بھگونت مان کامرس گریجویٹ ہیں۔ گریجویشن کے بعد مان کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے خود کو نوکری اور کاروبار سے دور رکھا اور کامیڈی کے میدان میں کود پڑے۔

کامیڈی کے سرتاج

بھگونت مان
بھگونت مان

بھگونت مان پنجاب کے مشہور کامیڈین رہ چکے ہیں۔ مان اپنی کمال کی کامیڈی کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہیں۔ مان اپنے دیسی اور مضحکہ خیز لطیفوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں نظر آئے ہیں۔ وہ والی بال کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ مان آج پنجاب کی سیاست کا بڑا چہرہ بن چکے ہیں اور شاید وہ پنجاب کے وزیراعلی بھی بن جائیں گے۔

مان کا کامیڈی کیریئر

مان نے کالج (شہید ادھم سنگھ گورنمنٹ کالج) کے وقت سے ہی کامیڈی کرنا شروع کردیا تھا۔ مان نے پنجاب یونیورسٹی میں کامیڈی مقابلے میں دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔ اس کے بعد مان نے رانا رنبیر کے ساتھ ٹی وی پروگرام 'جگنو مست مست' شروع کیا۔ 2006 میں مان نے جگی کے ساتھ اپنے کامیڈی شو 'نو لائف ود وائف' سے کینیڈا اور انگلینڈ میں دھوم مچائی۔

لافٹر چیلنج سے سرخیوں میں جگہ بنائی

سال 2008 میں گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے ذریعہ مان نے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ مان نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم 'میں ماں پنجاب دی' میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

پنجاب کے 'جگنو'

آپ کو بتا دیں، بھگونت مان کو ان کے گھر والے جگنو کے نام سے پکارتے ہیں۔ مان کے گھر والوں کا ماننا ہے کہ وہ ایک جگنو کی طرح ہے جو اپنی روشنی چاروں طرف پھیلاتا ہے۔ بھگونت مان نے اندرپریت کور سے شادی کی۔ اس شادی سے مان کے دو بچے ہیں۔ مان 2015 سے اپنی بیوی سے الگ رہ رہے ہیں۔

بھگونت مان
بھگونت مان

بھگونت مان کا سیاسی سفر

مان کے سیاسی سفر کی بات کریں تو انہوں نے 2011 میں اس میدان میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے من پریت سنگھ بادل کی پارٹی 'پنجاب پیپلز پارٹی' سے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے ساتھ ہی اگلے سال 2012 میں انہیں ریاست کی لہرا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا موقع حاصل ہوا، لیکن مان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد مان کو کانگریس میں امید نظر آئی، لیکن یہاں بھی مان کا سکہ نہیں چل سکا۔ اس کے بعد سال 2014 میں مان 'عآپ' کی ٹیم میں شامل ہو گئے۔ مان نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں سنگرور سیٹ سے عآپ کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور بھاری فرق سے جیت حاصل کی۔ مان نے یہاں 2 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.