ETV Bharat / science-and-technology

Electric Vehicle Company Tesla: ٹیسلا نے چین میں ماڈل ایس ایکس لانچ کرنے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 10:59 AM IST

ٹیسلا کمپنی چین میں ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کو جلد لانچ کرسکتی ہے، اس ماڈل پر آٹو میکر نے جنوری 2021 میں نیا لک دینے کی غرض سے روک لگا دیا تھا۔ Tesla announces to launch new Model S, X in China

ٹیسلا نے چین میں ماڈل ایس، ایکس لانچ کرنے کا اعلان کیا
ٹیسلا نے چین میں ماڈل ایس، ایکس لانچ کرنے کا اعلان کیا

ہانگ کانگ: ایلون مسک کی ملکیت والی الیکٹرک گاڑی کمپنی ٹیسلا نے چین میں ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کے لانچ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمتوں کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور اس کی ڈیلیوری سال کے پہلے نصف میں ہوگی۔ ٹیسلا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس چین میں نہیں پہنچا ہے کیونکہ آٹو میکر نے جنوری 2021 میں کاروں کو نیا لک دینے کے غرض سے نئی کاروں کے پروڈکشن پر روک لگا دیا تھا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، "دو پرفارمنس مونسٹرز 6 جنوری کو باضابطہ طور پر ان نئے کاروں کے قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ اور ڈیلیوری 2023 کے پہلے نصف سے شروع ہوگی۔" جبکہ چین میں 2020 کے آخر تک 30,000 ماڈل ایس اور ماڈل ایکس گاڑیاں موجود تھیں۔ Tesla announces to launch new Model S, X in China

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ٹیسلا کی جانب سے کیلیفورنیا میں اپنی فریمونٹ فیکٹری سے سپلائی بند کرنے سے پہلے چینی مارکیٹ کبھی ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کے لیے ایک اہم مارکیٹ تھی۔" اکتوبر 2022 میں کمپنی نے ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کے چین میں واپسی کے اشارے دئے تھے۔ کیونکہ وہ چینی حکومت کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ گاڑیوں کے ٹیکس میں چھوٹ ملیں گے۔ Tesla announces to launch new Model S, X in China

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ماڈل ایس اور ماڈل ایکس کے علاوہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا 2024 میں اپنی 25,000 ڈالر کی ماڈل 2 کار لانچ کر سکتی ہے۔ Teslarati کی رپورٹ کے مطابق، ٹی ایس ایل اے کے تجزیہ کار کا تخمینہ ہے کہ ماڈل 2 کو 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔ لوپ وینچرز نے اپنے 2022 کے پریڈکشن لیٹر میں کہا کہ 'ٹیسلا ماڈل 2 کے اعلان کے لیے 2024 تک انتظار کرنا ہوگا۔ Tesla announces to launch new Model S, X in China

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.