ETV Bharat / science-and-technology

اپالو 7 مشن کے خلاباز والٹر کننگھم کا انتقال

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 12:39 PM IST

ناسا کے اپولو مشن میں شامل خلابار والٹر کننگھم کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اس خبر کی تصدیق ان کی اہلیہ ڈاٹ کننگھم نے کی ہے۔

اپالو 7 مشن کے خلاباز والٹر کننگھم کا انتقال ہوگیا
اپالو 7 مشن کے خلاباز والٹر کننگھم کا انتقال ہوگیا

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے اپولو 7 مشن کے خلاباز والٹر کننگھم 90 سال کے عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ صحت سے کافی کمزور ہوگئے تھے۔ والٹر کننگھم نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) کے اپولو پروگرام کے پہلے کامیاب خلائی مشن میں شامل عملے کے آخری زندہ خلاباز تھے۔ ناسا کے ترجمان باب جیکبز نے خبر رساں ادارے 'دی ایسوسی ایٹڈ پریس' سے بات چیت میں والٹر کننگھم کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ والٹر کننگھم کی اہلیہ ڈاٹ کننگھم نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا انتقال منگل کو ہوگیا۔ تاہم انہوں نے موت کی وجہ نہیں بتائی۔ والٹر کننگھم 1968 میں ناسا کی طرف سے خلا میں بھیجے گئے اپالو 7 مشن کے عملے کے ارکان میں سے ایک تھے۔ یہ مشن کل 11 دنوں کا تھا اور اس کا آغاز براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ اپالو 7 مشن کے ذریعے ہی خلابازوں کے لیے چاند کی سطح پر اترنا ممکن ہوا۔ Apollo 7 astronaut Walter Cunningham dead at 90

مزید پڑھیں:

1971 میں ناسا سے ریٹائر ہونے کے بعد، کننگھم نے انجینئرنگ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر حلقو میں کام کیا، اور عوامی اسپیکر اور ریڈیو ہوسٹ بن گئے۔ انہوں نے ایک خلاباز کے طور پر اپنے کریئر اور وقت کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی ہے، "دی آل امریکن بوائز۔" انہوں نے اپنے بعد کے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے حواکے سے بھی کئی بات کہی ہے۔ کننگھم کی موت کے بعد ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاٹ، بہن کیتھی کننگھم اور اس کے بچے برائن اور کمبرلی رہ گئے ہیں۔ موت کے بعد کننگھم کے خاندان نے ایک بیان میں کہا، "دنیا نے ایک اور ہیرو کھو دیا ہے، اور ہم اس کی کمی کو محسوس کریں گے۔" Apollo 7 astronaut Walter Cunningham dead at 90

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.