ETV Bharat / jagte-raho

ادھم پور: سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:56 PM IST

سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک، پانچ افراد زخمی
سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک، پانچ افراد زخمی

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں، جب کہ پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ ادھم پور شہر سے 8 کلومیٹر دور ڈببر کے علاقے میں پیش آیا۔

یہ حادثہ ایک منی بس میں ہوا، جس کا رجسٹرڈ نمبر جے کے 14 8137 ہے، وہ کھائی گر کر تباہ ہوگئی۔

اس منی بس میں تقریباً 14 سے 15 مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، تاہم ڈرائیور جان بچاکر فرار ہونے میں کامیاب گیا۔

اس سڑک حادثے میں دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جب کہ 5 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی لوگوں نے حادثے کی جگہ سے زخمیوں کو نکال لیا اور انہیں ضلعی ہسپتال ادھم پور میں داخل کرایا ۔

ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت آشا دیوی اور گیتا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔

سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک، پانچ افراد زخمی

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: انڈین یوتھ کانگریس کی کال فار یوتھ ان پالیٹکس مہم کا آغاز

دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ادھم پور ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

زخمیوں کے نام اس طرح ہیں۔

  1. موہن لال ولد شنکر داس
  2. سشما دیوی اہلیہ سنجے کمار
  3. مانو ولد سنجے
  4. مانوی بنت سنجے

پولیس نے اس معاملہ پر مقدمہ درج کارروائی شروع کر دی ہے، فرار ڈرائیور کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.