ETV Bharat / international

Boris Johnson Visits India: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 4:28 PM IST

UK PM Boris Johnson visits Sabarmati Ashram in Ahmedabad
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا

بھارت کے دو روزہ دورے پرآئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے احمد آباد ایئرپورٹ پر شانداراستقبال کیا۔ آج انھوں نے سابرمتی آشرم کا بھی دورہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کے طور پر یہ ان کا پہلا بھارت کا دورہ ہے۔ Boris Johnson Visits India

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، جو جمعرات کو احمد آباد پہنچے، نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے چرخہ چلا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جانسن اپنے دو روزہ ہندوستان کے دورے پر آج پہلے گجرات پہنچے۔ احمد آباد کے ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سابرمتی آشرم کے دورے کے دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل ان کے ساتھ موجود تھے۔ 'گائیڈ ٹو لندن'، مہاتما گاندھی کی لکھی گئی پہلی چند کتابوں میں سے ایک جو کبھی شائع نہیں ہوئی، وہ بھی سابرمتی آشرم کی جانب سے برطانیہ کے وزیر اعظم کو تحفے میں دی گئی۔ سابرمتی آشرم کی طرف سے بورس جانسن کو مہاتما گاندھی کی شاگرد بننے والی میڈلین سلیڈ یا میرابھن کی سوانح عمری 'دی اسپرٹ پیلگریمیج' تحفے میں دی گئی۔ میڈلین سلیڈ برطانوی ریئر ایڈمرل سر ایڈمنڈ سلیڈ کی بیٹی تھیں۔ Boris Johnson Visits India

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا

قبل ازیں جمعرات کی صبح احمد آباد پہنچنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا شاندار استقبال گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور گورنر آچاریہ دیوورت نے کیا۔ ان کے استقبال کے لیے ریاست کے سینئر افسران اور وزراء بھی موجود تھے۔ برطانوی وزیراعظم کا ایئرپورٹ سے لے کر سڑک پر روایتی گجراتی رقص اور موسیقی کے دستوں کے ساتھ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson in India: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن احمدآباد پہنچے

بورس جانسن کا جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ اجلاس یوکرین پر روس کے حملے کے پس منظر میں کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عالمی برادری اب تک روس کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق، ہندوستان کے اپنے دورے کے دوران، جانسن اس سال کے اوائل میں شروع کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے (FTA) مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جانسن ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت دو مرتبہ منسوخ ہو چکا ہے۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ بھارت-برطانیہ ورچوئل سمٹ 2021 میں منعقد ہوا تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق کیا گیا تھا۔پی ایم مودی اور بورس جانسن 2030 تک کے روڈ میپ کا بھی جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی ملاقات میں ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ بتا دیں کہ اس سے قبل مارچ میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.