ETV Bharat / state

Boris Johnson in India: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن احمدآباد پہنچے

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 12:20 PM IST

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے دو روزہ بھارت دورے پر آج احمدآباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال گجرات کے وزیراعلی نے کیا۔ آج رات وہ گجرات سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔ 22 اپریل کو دہلی میں کئی تجارتی معاہدوں پر بات چیت ہوگی اور اس پر دستخط کئے جائیں گے۔ British Prime Minister Boris Johnson arrives in Ahmedabad۔

Boris Johnson in India
Boris Johnson in India

احمدآباد: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے دو روزہ دورے پر آج صبح احمدآباد ایئرپورٹ پہنچے۔ بورس جانسن کا گجرات کے گورنر اچاریہ دیورت اور وزیراعلی بھوپیندر پٹیل نے استقبال کیا Boris Johnson in India۔

بورس جانسن کے احمدآباد ایئرپورٹ پر آمد کے بعد وہ احمدآباد کی حیات ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔ راستے میں ان کا ڈھول و نگارے سے استقبال کیا گیا اور احمدآباد کی خوبصورت جھلک دکھائی گئی۔ وہ آج احمدآباد میں متعدد عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور کل دہلی میں پی ایم مودی سے ملیں گے۔ بورس جونسن گجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔ بورس جانسن گجرات میں آج سابر متی آشرم، گفٹ سٹی، اکشردھام مندر اور ہالول کے جے سی بی پلانٹ کا دورہ کریں گے۔

بورس جانسن نے اپنے ہندوستان دورے کے دوران سب سے پہلے احمدآباد کے گاندھی آشرم کا دورہ کیا ان کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود رہے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن آج رات گجرات سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔ کل 22 اپریل کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں اور کئی تجارتی معاہدوں پر بات چیت اور اس پر دستخط کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.