ETV Bharat / international

غزہ: اسرائیلی فوج نے تین یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا، تل ابیب میں احتجاج پھوٹ پڑا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 8:27 AM IST

Updated : Dec 16, 2023, 9:19 AM IST

Israeli Military killed three hostages: غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے عام شہری تو ہلاک ہو ہی رہے ہیں لیکن اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

mistakenly killed 3 Israeli hostages in Gaza: Israeli military
mistakenly killed 3 Israeli hostages in Gaza: Israeli military

غزہ: شمالی غزہ میں اسرائیل حماس کے خلاف اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالانکہ زمینی کارروائی میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز تین یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا۔ ان ہلاکتوں کے خلاف اسرائیل میں احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ مظاہرین مذاکرات کے ذریعہ باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی
  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 3 یرغمالی ہلاک:

آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے غلطی سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے چیف ترجمان ، ریئر ایڈم۔ ڈینیئل ہاگاری نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یرغمالیوں تک رسائی حاصل کی تاہم غلطی سے انہیں اپنے لیے خطرہ سمجھ بیٹھے۔ ہاگاری نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ اپنے اغوا کاروں سے بچ گئے تھے یا تنہا رہ گیے تھے۔ یرغمالیوں کی یہ ہلاکتیں جمعہ کو غزہ شہر شیجیہ کے علاقے میں ہوئی ہیں ، جہاں اسرائیلی فوج حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ ہاگاری نے کہا کہ فوج ، یرغمالیوں کی ہلاکتوں پرغم میں ہےاور تفتیش کی جا رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج
غزہ میں اسرائیلی فوج
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی
  • بائیڈن نے 3 یرغمالیوں کی ہلاکت کے بارے میں بریفنگ دی:

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق ، صدر جو بائیڈن کو جمعہ کے روز ان کی قومی سلامتی کی ٹیم نے اسرائیلی فوج کے زریعہ غزہ میں تین یرغمالیوں کی ہلاکتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ کربی نے اس ضمن میں کہا کہ، "یہ دل دہلا دینے والا ہے ، یہ افسوسناک ہے۔" کربی نے کہا کہ فوجیوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ کو اسرائیل سے توقع ہے کہ اسرائیل ان حالات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اس واقعے کے بارے میں بہت کم جانکاری ہے۔

حماس کے ذریعہ اب تک رہا کیے گئے یرغمالی
حماس کے ذریعہ اب تک رہا کیے گئے یرغمالی
غزہ میں اسرائیلی بمباری میں تباہ شدہ مکان
غزہ میں اسرائیلی بمباری میں تباہ شدہ مکان
اسرائیلی حملوں  میں ہلاکتوں کی تعداد 18000 سے تجاوز
اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 18000 سے تجاوز
  • مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ:

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق ، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 18،800 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں، مہلوکین میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں ہزاروں فلسطینی زخمی اور معذور ہو چکے ہیں اور سینکڑوں عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ غزہ میں انسانی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ غزہ کے علاوہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 7 اکتوبر سے مشرقی یروشلم میں کم از کم 4،420 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطین کی قیدیوں سے متعلق سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں کم از کم 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاری نبلس ، ہیبرون ، ٹوباس ، قلالیہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی ہوئی ہیں۔ سوسائٹی نے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 7 اکتوبر سے نظربند فلسطینیوں کی کل تعداد اب 4،420 ہے۔

مغربی کنارہ میں اسرائیلی جارحیت جاری
مغربی کنارہ میں اسرائیلی جارحیت جاری
مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرتے فلسطینی
مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرتے فلسطینی

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ مہینوں تک جاری رہے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں مسجد کی بے حرمتی کی

Last Updated :Dec 16, 2023, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.