اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں مسجد کی بے حرمتی کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 11:16 AM IST

Updated : Dec 16, 2023, 7:59 AM IST

thumbnail

جینن: غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بدنیتی سے لبریز نسل پرستانہ ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔ ایک ویڈیو ایسا بھی وائرل ہوا جس میں اسرائیلی فوجی ایک گیت گارہے ہیں، جس میں غزہ کو فتح کرنے کی بات کررہے ہیں۔ اب ایک نیا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں اسرائیلی فوجی ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک مسجد میں داخل ہونے، لاؤڈ اسپیکر پر عبرانی گانا گانے اور اس کے منبر پر چڑھنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ فوجیوں نے گانا گاتے ہوئے خود کو مسجد کے اندر فلمایا اور یہ فوٹیج وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مزہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا اور مسجد کی بے حرمتی میں ملوث فوجیوں پر کارروائی کی ہے۔

Last Updated : Dec 16, 2023, 7:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.