ETV Bharat / international

غزہ جنگ مہینوں تک جاری رہے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 7:25 AM IST

War in Gaza will continue for months: Israeli Defense Minister
War in Gaza will continue for months: Israeli Defense Minister

War in Gaza will continue for months امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے غزہ میں جنگ کی مدت کم کرنے سے متعلق اسرائیلی رہنماؤں سے بات چیت کی۔ لیکن اسرائیل نے واضح کر دیا کہ غزہ سے حماس کا صفایا کرنے کے لیے اسے کئی مہینوں کا وقت درکار ہے۔

یروشلم: غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متعلق امریکہ کی فکر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی اسرائیل کو انتباہ دے چکے ہیں ہیں کہ، غزہ میں جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اسرائیل بین الاقوامی حمایت کھوتا جارہا ہے۔ بین الاقوامی دباو کے چلتے ہی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے غزہ میں جنگ کا ٹائم ٹیبل طئے کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ لیکن امریکہ کے ہاتھ مایوسی ہی ہاتھ آئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں تباہ شدہ مکان
غزہ میں اسرائیلی بمباری میں تباہ شدہ مکان
  • غزہ میں مہینوں تک جنگ جاری رہے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے واضح کیا ہے کہ، غزہ میں جنگ مہینوں تک جاری رہے گی کیونکہ وہاں سے حماس کو ختم کرنے کے لیے کافی وقت لگے گا۔ اسرائیلی رہنماؤں نے حماس کے خاتمہ تک غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہراہا ہے۔ حالانکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ، اُس کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ کو اسرائیل کی حمایت کافی مہنگی ثابت ہورہی ہے۔ واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 21ویں صدی کی سب سے تباہ کن فوجی مہموں میں سے ایک مانا جارہا ہے کیونکہ اس میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 19000 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق مہلوکین میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ جنگ نے یہاں جو حالات پیدا کیے ہیں، اس کی وجہ سے غزہ کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔ یہاں کے باشندے بنیادی پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

ایک اسرائیلی موبائل آرٹلری یونٹ نے جنوبی اسرائیل سے غزہ کی پٹی کی طرف ایک گولہ فائر کیا
ایک اسرائیلی موبائل آرٹلری یونٹ نے جنوبی اسرائیل سے غزہ کی پٹی کی طرف ایک گولہ فائر کیا
  • اسرائیلی فوج کا اسکول میں پناہ گزین شیرخوار بچوں اور عورتوں کے قتل عام کا انکشاف

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اسکول میں گھس کر وہاں پناہ لیے ہوئے شیرخوار بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے اسکول شادیہ ابو غزالہ میں گھس کر وہاں پناہ لینے والے فلسطینی مردوں کو چُن چُن کر پکڑا اور الگ کمروں میں لے جا کر فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول کے کمروں میں داخل ہو کر وہاں موجود خواتین اور چھوٹے بچوں پر بھی فائرنگ کی، شیر خوار بچوں کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد اتقریباً 19 ہزار ہوگئی
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد اتقریباً 19 ہزار ہوگئی
  • غزّہ میں قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے:

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی قتل عام کے خلاف امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں سینکڑوں مظاہرین نے غزّہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنے کے لئے شہر کے مرکزی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین نے تقریباً ایک گھنٹے تک شاہراہ پر انسانی زنجیر بنا کر دھرنا دیا۔ پولیس نے راستہ کھولنے کے لئے مظاہرے میں مداخلت کی اور 75 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزارت اعظمیٰ دفتر کے قریب کئے گئے مظاہرے میں ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے ایک درخت کے نیچے کھلونے، کھانے پینے کی چیزیں اور بچوں کے جوتے رکھے۔ انہوں نے برطانوی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اسپین میں بھی مظاہرین میڈریڈ بلدیہ کے سامنے جمع ہوئے اور غزّہ میں ہلاک ہونے والوں کی نمائندگی کے لئے بلدیہ کے سامنے سینکڑوں جوتے رکھے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی غزّہ قتل عام اور جنگ مخالفین پر دباو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ اور جرمنی کے اسرائیل کے اہم ترین حامی ہونے کا ذکر کیا اور اس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے سڑک کو بلاک کردیا
امریکہ میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے سڑک کو بلاک کردیا
امریکہ میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے سڑک کو بلاک کردیا
امریکہ میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے سڑک کو بلاک کردیا

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز

یہ بھی پڑھیں:بائیڈن کی تنقید کے باوجود اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر بضد

یہ بھی پڑھیں:یہاں کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہوگی اور ہم کبھی اوسلو واپس نہیں جائیں گے: اسرائیلی وزیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.