ETV Bharat / international

Israel-Palestine Conflict: اسرائیلی جارحیت دو ریاستی حل کو مشکل بنا دے گا، فلسطینی وزیراعظم

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 9:08 PM IST

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شالن برگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات سے کشیدگی بڑھے گی، جس سے 'دو ریاستی حل' Two State Solution مشکل ہو جائے گا۔ Israel-Palestine Conflict

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتی
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتی

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتی نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات سے کشیدگی بڑھے گی، جس سے 'دو ریاستی حل' مشکل ہو جائے گا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اشتی نے رام اللہ میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شالن برگ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے یہ بیان دیا۔Israel-Palestine Conflict

سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، اراضی کی ضبطی، مسجد اقصیٰ پر اقدامات اور مغربی کنارے کے شہروں پر روزانہ چھاپے یہ سب دو ریاستی حل کو مشکل بنا رہے ہیں۔ محمد اشتی نے فلسطینی علاقوں میں معاشی اور مالی حالات کا بھی حوالہ دیا جو اسرائیل کے اقدامات اور وسائل پر ان کے کنٹرول سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ قبل ازیں منگل کو شالن برگ نے رام اللہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces Raid Al-Aqsa Mosque: اسرائیلی فورسز کا ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ میں تشدد، درجنوں فلسطینی زخمی

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رمضان المبارک میں گذشتہ جمعہ کے روز مسجد الاقصی Al-Aqsa Mosque میں چھاپہ مارنے کی کارروائی کی تھی۔ Israeli Forces Raid Al-Aqsa Mosque اس دوران ربڑ کی گولیوں، اسٹن گرینیڈز اور آنسو گیس بھی چھوڑے گئے جس میں تین صحافیوں سمیت کم از کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کے جواب میں کی گئی۔ پچھلے جمعہ کو بھی یعنی 15 اپریل کو، اسرائیلی فورسز نے کم از کم 158 فلسطینیوں کو زخمی اور 400 کو مسجد االاقصیٰ احاطے کے اندر سے گرفتار کیا تھا۔ عالمی برادری نے اسرائیلی فوج اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دوبارہ ایسا نہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔


واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور تشدد کی ایک نئی لہر شروع ہوئی ہے۔ اسرائیلی افراد پر حملوں میں اضافہ کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں 14 اسرائیلیوں کی ہلاکت کا باعث بنا۔ وہیں اسرائیلی فورسیز 2022 کے آغاز سے اب تک کم از کم 43 فلسطینیوں کو ہلاک کرچکا ہے۔ 2021 میں مقدس مقام مسجد الاقصیٰ پر تنازعہ کی وجہ سے اسرائیل اور حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کے درمیان 11 روزہ جنگ ہوئی تھی۔ جس میں کم از کم 232 فلسطینی اور 12 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.