ETV Bharat / international

Imran Khan in Cipher case عدالت نے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 4:13 PM IST

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرکے پارٹی کے سربراہ عمران خان کو راولپنڈی کی ہائی سیکیورٹی جیل اڈیالہ میں منتقل کرنے کی اپیل کی تھی جہاں پر قیدیوں کے لیے اے کلاس کی سہولیات دستیاب ہیں۔ عمران خان 5 اگست سے ہی اٹک جیل میں قید ہیں جہاں پر کوئی مخصوص کلاس نہیں ہے۔

Imran Khan
سابق وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب کی اٹک جیل سے راولپنڈی کی اعلیٰ سکیورٹی والی اڈیالہ جیل میں منتقل کیا جائے۔ اگست میں پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں پر اے کلاس کی سہولیات دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ 70 سال کے عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد 5 اگست سے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی سزا کو معطل کر دیا تھا، لیکن وہ سائفر کیس میں اٹک جیل میں ہی قید ہیں۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے 13 ستمبر کو سائفر کیس میں خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔ اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ جس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی اس نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے، تاہم گرفتاری کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کسی بھی قسم کی کوئی مخصوص سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.