ETV Bharat / international

Imran Khan cipher case خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتی تحویل میں توسیع کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 2:58 PM IST

اٹک جیل کے اندر سائفر کیس کی سماعت کر رہی پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک بار پھر 26 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ Hearing of the Cipher case inside the Attock Jail

Judicial remand of former PM Imran Khan extended
Judicial remand of former PM Imran Khan extended

اسلام آباد: پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتی تحویل میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے نئی تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔یاد رہے عمران خان اٹک جیل میں قید ہیں اور خصوصی عدالت جیل میں ہی سماعت کررہی ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی بدھ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے 70 سالہ چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد 5 اگست سے جیل میں رکھا گیا ہے۔ ان کی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اگست کو معطل کر دی تھی، لیکن وہ سائفر کیس میں اٹک جیل میں ہی قید ہیں۔ اس کیس میں خصوصی عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

قبل ازیں وزارت قانون نے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں خصوصی جج کی درخواست پر اٹک جیل میں مقدمے کی سماعت کی بات کہی تھی۔ یہ سماعت شاہ محمود قریشی کی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے اختتام پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے پر جواب طلب کیا

وزارت نے اپنے نوٹیفکیشن میں جیل کے احاطے میں سماعت کی اجازت دینے کے لیے غیر متعینہ سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیا۔ تاہم، خان کے ترجمان ذوالفقار بخاری نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عام عدالتی ماحول میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جیل میں سماعت ایک مضحکہ خیز عذرہے جو بدنیتی سے بھرا ہوا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.