ETV Bharat / international

سپریم کورٹ کے وکیل کا قتل، عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 2:32 PM IST

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Imran Khan
عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کی پارٹی نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو منگل کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ صوبائی ہائی کورٹ جا رہے تھے۔

شر کے بیٹے سراج احمد نے منگل کو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے والد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے چیئرمین خان کے کہنے پر قتل کیا گیا۔ پی ٹی آئی پارٹی نے ایک واٹس ایپ پیغام میں تصدیق کی ہے کہ شہر کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں 70 سالہ عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے شیئر کی گئی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق، شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور انھیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے ایف آئی آر میں عمران خان کا نام اس لیے لیا ہے کیونکہ میرے والد کو ان کے کہنے پر دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل شر نے خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ جس کا تعلق اپریل 2022 میں قومی اسمبلی کو غیر قانونی طور پر تحلیل کرنے پر سنگین غداری سے ہے۔ اس کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا تھا کہ شر کو غداری کیس میں احتساب سے بچنے کے لیے خان کے کہنے پر قتل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.