ETV Bharat / international

Typhoon Noru فلپائن میں سمندری طوفان نورو کا قہر، پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 12:49 PM IST

فلپائن میں سمندری طوفان نورو کا قہر، پانچ لوگوں کی موت
فلپائن میں سمندری طوفان نورو کا قہر، پانچ لوگوں کی موت

فلپائن میں پانچ امدادی کارکن سمندری طوفان نورو کی تباہی سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بلاکان صوبے کے گورنر ڈینیئل فرنینڈو نے کہا کہ پیر کی صبح آنے والے زبردست سیلاب میں پانچ امدادی کارکن بہہ گئے۔ Rescuer Dead in Typhoon Noru

منیلا: فلپائن کے لوزون جزیرے میں سمندری طوفان نورو کی تباہی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دی گئی اطلاع میں بتایا گیا کہ اتوار کی دوپہر سمندری طوفان نورو کے اثر سے ہونے والی تباہی سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ Typhoon Noru in the Philippines

بلاکان صوبے کے گورنر ڈینیئل فرنینڈو نے کہا کہ پیر کی صبح آنے والے زبردست سیلاب میں پانچ امدادی کارکن بہہ گئے۔ یہ لوگ دارالحکومت منالی کے شمالی شہر سان میگوئل میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی سے اس حوالے سے رپورٹ آنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Typhoon Talas lashes Japan جاپان میں گردابی طوفان تلاس سے دو افراد ہلاک

ملک کے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اتوار کی سہ پہر دیر گئے سپر طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔ نورو رواں سال فلپائن کے ساحل سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندی طوفان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.