ETV Bharat / international

FIFA World Cup 2022 قومی ترانہ گانے سے انکار حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کی علامت نہیں، ایرانی نشریاتی ادارے کے صدر

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 6:37 PM IST

FIFA World Cup 2022, Refusal to sing national anthem not a sign of anti-hijab protest, says Iran broadcasting Prez
قومی ترانہ گانے سے انکار حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کی علامت نہیں، ایرانی نشریاتی ادارے کے صدر

اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کے صدر پیمان جیبلی نے کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایرانی کھلاڑیوں کا قومی ترانہ پر خاموشی اختیار کرنے سے ایران کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ایران میں میچوں کے دوران قومی ترانہ گانے کا کوئی اصول نہیں ہے یہاں پر لوگ قومی ترانے کے دوران صرف کھڑے ہو کر احترام کا اظہار کرتے ہیں۔ FIFA World Cup 2022

نئی دہلی: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایرانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ترانہ کے وقت خاموشی اختیار کر لیا تھا۔ جس پر مغربی میڈیا سمیت تمام مرکزی دھارے کی تمام میڈیا نے ایرانی کھلاڑیوں کے اس عمل کو ایران میں حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کی علامت قرار دیا تھا۔ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے صدر پیمان جیبلی نے کہا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کا قومی ترانہ گانے سے انکار حکومت مخالف یا حجاب مخالف مظاہروں کی علامت نہیں تھا۔ FIFA World Cup 2022

صدر پیمان جیبلی، جو اپنے سرکاری دورے پر بھارت میں ہیں، اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام ایرانی شہریوں کو ایران میں یا ایران سے باہر ہونے والے مختلف واقعات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی کھلاڑیوں کا قومی ترانہ گانے سے انکار کرنا حجاب مخالف احتجاج کی حمایت کی علامت ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ قومی ترانہ پر خاموشی اختیار کرنے سے ایران کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ایران میں قومی ترانہ گانے کا کوئی اصول نہیں ہے، لوگ صرف قومی ترانے کے دوران کھڑے ہو کر احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مغربی میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور ایران مخالف کہانیاں کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترانے کے مسائل پر، مغربی اور مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کو ایران کے خلاف کہانیاں بنانے اور ایرانی عوام کے خلاف استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔ حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کرنے والے بھارتیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جیبلی نے کہا کہ حجاب کے بارے میں ہر ایک کے خیالات اور رائے مختلف ہیں اور وہ ایسا کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 ایرانی کھلاڑیوں کا حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار

واضح رہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل اپنے ملک کا قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا تھا۔ ایران اور انگلینڈ کے درمیان یہ میچ دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21 نومبر کو کھیلا گیا تھا۔ جس میں ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کے صدر نے اخیر میں کہا کہ وہ فٹ بال کو پسند کرتے ہیں اور ایرانی فٹبال ٹیم کی آئندہ میچ جیتنے کے لیے دعا کرتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں آج رات ایرانی ٹیم امریکہ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے اگلے راونڈ میں قدم رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.