ETV Bharat / international

FIFA World Cup 2022 ایرانی کھلاڑیوں کا حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 10:16 PM IST

FIFA World Cup 2022: Iran team refuses to sing national anthem in support of anti govt protests
ایرانی ٹیم نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا

ایرانی کھلاڑیوں نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت میں انگلینڈ کے خلاف فیفا ورلڈ کپ میچ سے قبل قومی ترانہ گانے سے انکار کر دیا۔ ایران کے تمام گیارہ کھلاڑی خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے قومی ترانے کے وقت غمگین چہرے کے ساتھ کھڑے رہے۔FIFA World Cup 2022

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں شروع ہوگیا ہے، آج انگلینڈ اور ایران کے درمیان مقابلہ تھا، لیکن میچ شروع ہونے سے قبل ایرانی ٹیم نے قومی ترانہ گانے سے صاف انکار کر دیا۔ ایرانی ٹیم نے یہ فیصلہ ایران میں ہو رہے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں کیا ہے۔ ایران کے تمام گیارہ کھلاڑی خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے قومی ترانے کے وقت غمگین چہرے کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 6-2 سے شکست دے کر 2022 فیفا ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔FIFA World Cup 2022

میچ سے پہلے، کپتان علی رضا نے کہا کہ ٹیم مل کر فیصلہ کرے گی کہ آیا ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے اظہار یکجہتی کے لیے ترانہ گانے سے انکار کرنا ہے یا نہیں۔ ایران، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپ بی کا پہلا میچ کھیل رہا تھا لیکن یہ میچ جذبات کی آماجگاہ بن گیا، شائقین کے آنسو بہہ گئے کیونکہ کھلاڑیوں نے احتجاجاً اپنے قومی ترانے کو گنگنانے سے انکار کر دیا۔ اسٹیڈیم میں شائقین کے آنسو دیکھے گئے جب ایران کی ٹیم 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد اپنے ملک میں ہونے والے مظاہرے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خاموش کھڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Children Death in Iran Protests ایران میں احتجاج کے دوران بچوں کی ہلاکت پر یونیسیف کا اظہار تشویش

قابل ذکر ہے کہ 16 ستمبر کو اخلاقی پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایران دو ماہ سے جاری ملک گیر احتجاج سے لرز اٹھا ہے۔ اوسلو میں قائم گروپ ایران ہیومن رائٹس کے مطابق، امینی کی موت کے بعد سے کریک ڈاؤن میں تقریباً 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.