ETV Bharat / international

Egypt On Israel Attack جنین شہر میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے لیے مصر کا اسرائیل سے رابطہ

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 12:05 PM IST

فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی کارروائیوں کے سبب آٹھ فلسطینی ہلاک ہوئے، جس کے خلاف مصر نے اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لئے اسرائیل سے رابطہ کیا ہے۔ Israeli operation in the city of Jenin

جنین شہر میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے لیے مصر کا اسرائیل سے رابطہ
جنین شہر میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے لیے مصر کا اسرائیل سے رابطہ

قاہرہ: مصر، فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اسرائیل سے رابطے میں ہے۔ القاہرہ نیوز نے منگل کو مصری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں فلسطینی وزارت صحت نے کہا تھا کہ جنین میں اسرائیلی کارروائیوں میں آٹھ فلسطینی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل نے پیر کے روز مغربی کنارے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا فضائی اور زمینی حملہ کیا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے طیاروں نے جنین میں واقع پناہ گزین کیمپ میں مبینہ عسکریت پسندی کے بنیادی ڈھانچے پر 10 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک میزائل لانچر، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے میں آٹھ فلسطینی شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کیمپ میں کم از کم 50 دیگر فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسرائیل نے پیر کی صبح جینن میں تقریبا 10 فضائی حملے کیے، جس کے سبب کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ درجنوں اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے نے بھی پناہ گزین کیمپ کا چاروں اطراف سے محاصرہ کیا اور زمینی فوج نے آپریشن شروع کیا جس سے گھروں اور سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:۔ Israeli airstrike on Jenin مغربی کنارے پر اسرائیل کا فضائی حملہ، آٹھ فلسطینی جاں بحق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.