ETV Bharat / international

Floods in Pakistan: پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، متعدد زخمی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 3:28 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے وسط سے مان سون کی بارشوں کے قہر سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1186 ہو گئی ہے اور تقریباً 4896 زخمی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تقریباً 1172549 مکانات تباہ یا بہہ گئے۔ سیلاب میں تقریباً 733488 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔Floods in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ کن سیلاب اور بارش سے متعلق دیگر حادثات میں کم از کم 19 لوگوں کی جان چلی گئی اور 1256 زخمی ہوگئے۔Floods in Pakistan

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اس دوران ملک بھر میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے وسط سے مان سون کی بارشوں کے قہر سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1186 ہو گئی ہے اور تقریباً 4896 زخمی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تقریباً 1172549 مکانات تباہ یا بہہ گئے۔ سیلاب میں تقریباً 733488 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Floods in Pakistan: پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے بحران کا خدشہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.