ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol flaunts his henna: بیٹے کرن کی مہندی تقریب میں سنی دیول نے اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائی

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 11:26 AM IST

پورا دیول خاندان جمعرات کو سنی دیول کے بیٹے کرن کی مہندی تقریب میں نظر آیا۔ کرن دیول اپنی منگیتر دریشا آچاریہ کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔

یٹے کرن کی مہندی تقریب میں  سنی دیول نے اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائی
یٹے کرن کی مہندی تقریب میں سنی دیول نے اپنے ہاتھوں میں مہندی لگائی

ممبئی: اداکار سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کی مہندی تقریب میں بے حد خوش نظر آئے۔ جمعرات کو پورے دیول خاندان کو کرن اور ان کی ہونے والی بیوی دریشا آچاریہ کی شادی سے پہلے ہونے والی تقریبات میں دیکھا گیا۔ سنی کی رہائش گاہ کے باہر سے کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں۔ کلپس میں سے ایک میں قابل فخر والد سنی فوٹو گرافرز سے ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے اپنے ہاتھ پر لگائی ہوئی مہندی بھی دکھائی۔

سنی نے مہندی سے اپنے ہاتھوں میں کئی مذہبی علامتیں بنائی ہیں۔ سنی ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور سفید پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔ دولہا بننے والی کرن نے بھی خوشی سے ممبئی میں مقیم پاپرازیوں کے لیے پوز دیا۔ کرن کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ پیلے رنگ کا کرتہ پہنے اپنی کار میں پہنچے۔ ان کے ہاتھوں میں دریشا کا نام مہندی سے لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز پیر کی رات روکا تقریب سے ہوا اور اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا میں سامنے آئی ایک ویڈیو میں سنی کو سال 2018 میں آئی فلم بدھائی ہو کے گانے مورنی بن کے پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ روکا تقریب میں سنی کے بھائی بابی اور ابھئے دیول بھی نظر آئے اور ان تینوں نے ساتھ میں پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی کھینچائیں۔

کرن کے چاچا بابی اور ابھئے دیول بھی اپنے بھتیجے کی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔ کرن اور دریشا 18 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے رشتہ میں ہیں۔ جوڑے نے اپنی شادی میں صرف خاندان اور کچھ قریبی دوستوں کو دعوت دی ہے لیکن بعد میں وہ ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کریں گے۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol dance Video سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن کی سنگیت تقریب میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.