ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol dance Video سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن کی سنگیت تقریب میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 3:39 PM IST

سنی دیول کا اپنے بیٹے کرن دیول کی سنگیت تقریب سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنی دیول کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن کی سنگیت تقریب میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو
سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن کی سنگیت تقریب میں جم کر ڈانس کیا، دیکھیں ویڈیو

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ کرن کی شادی دریشا آچاریہ سے ہو رہی ہے جو بمل رائے کی پوتی ہے۔ جوڑے نے کچھ دن پہلے منگنی کی ہے۔ گزشتہ روز کرن دیول کی سنگیت تقریب کا اہتمام ہوا جس میں کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔Sunny Deol dance Video

وہیں سنگیت کی اس تقریب کے موقع پر پورا دیول خاندان کافی پرجوش نظر آیا۔ سنی دیول کے بھائی بابی دیول اور ابھئے دیول پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔ جہاں اس خاص موقع پر سنی کو ڈینم جینز کے ساتھ نیلے رنگ کے شرٹ میں دیکھا گیا وہیں بابی سفید قمیض اور سیاہ پتلون میں نظر آئے۔ پورے دیول خاندان میں خوشی کا ماحول ہے کیونکہ ان کے گھر میں بہت دنوں بعد شادی ہونے جارہی ہے۔

سنگیت تقریب سے ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں سنی کو ڈانس فلور پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سنی کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے۔سنی کو اپنے 'ڈھائی کلو کا ہاتھ' اور ایکشن اوتار کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں سنی کو رقص کرتے ہوئے دیکھ کر مداحوں کو اچھا لگا۔ یہ ویڈیو چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سبب بنا ہے۔

اس ویڈیو میں سنی اپنے چاچا کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے چاچا کو دھرمیندر سمجھ کر تبصرہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر صرف کرن کی شادی میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وہ اور کوئی تقریب میں نہیں نظر آئیں گے۔

کرن اگلی فلم 'اپنے 2' میں دھرمیندر، سنی اور بابی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ادھر سنی کی فلم 'غدر' دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے اور شائقین اسے پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم کا سیکوئل'غدر 2' 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Sunny's son Karan's pre-wedding festivities: سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات میں پورا دیول خاندان ایک ساتھ نظر آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.