ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor Meets with Accident: شمشیرا کے ٹریلر لانچ پر پہنچنے کے دوران رنبیر کپور کی گاڑی حادثہ کا شکار

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 2:59 PM IST

رنبیر کپور کی گاڑی حادثہ کا شکار
رنبیر کپور کی گاڑی حادثہ کا شکار

رنبیر کپور کی اس وقت گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ ممبئی میں اپنی آئندہ فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے۔ حادثے میں اداکار بال بال بچ گئے ہیں جب کہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ Ranbir Kapoor Meets with Accident

حیدر آباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب وہ ممبئی میں اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں جا رہے تھے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران رنبیر نے سارا واقعہ بیان کیا اور ٹریلر لانچ پر دیری سے پہنچنے کی وجہ بھی بتائی۔ Ranbir Kapoor Meets with Accident

اداکار نے بتایا کہ ' کسی نے ان کی گاڑی کو اس وقت زور دار ٹکر ماردی جب وہ کسی مال سے باہر نکل رہے تھے۔ اس حادثے میں ان کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا تاہم خوش قسمتی رہی کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔ Shamshera Trailer Launch

رنبیر نے بتایا کہ ان کا ڈرائیور انہیں غلط مقام پر لے گیا تھا اور وہاں سے واپس آتے وقت کسی نے ان کی گاڑی کو زور سے ٹکر مار دی۔ میڈیا اور شمشیرا کی ٹیم جو بہت وقت سے رنبیر کا انتظار کر رہی تھی، انہیں اس وقت تک اس بات کا اندازہ نہیں ہوا جب تک رنبیر نے اسٹیج پر اپنی زبانی یہ بات نہیں بتائی۔ حالانکہ اداکار نے اس حادثہ میں شیشہ ٹوٹنے کو اچھا بتایا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم اچھی چلے گی۔

مزید پڑھیں: Shamshera Trailer: شمشیرا کا ٹریلر ریلیز، رنبیر کپور کا زبردست کردار سامنے آیا

وہیں آج ریلیز ہوا شمشیرا کا ٹریلر رنبیر کے مداحوں کے لیے کسی دعوت سے کم نہیں ہے۔ رنبیر ایک ڈاکو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنے قبیلے کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہیں سنجے دت ولن کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اور کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شمشیرا 22 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.