Shamshera Trailer: شمشیرا کا ٹریلر ریلیز، رنبیر کپور کا زبردست کردار سامنے آیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 1:01 PM IST

شمشیرا کا ٹریلر ریلیز، رنبیر کپور کا زبردست کردار سامنے آیا

رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' کے میکرز نے جمعہ کو فلم کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا ہے۔ کرن ملہوترا کی ہدایتکار میں بننے والی یہ فلم 1800 کی دہائی کی عکاسی کرتی ہوئے نظر آرہی ہے۔ یہ فلم ایک ایسے ڈاکو قبیلے کی کہانی کو بیان کرے گا جو انگریزوں سے اپنے حق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ Shamshera Trailer Out

حیدرآباد (تلنگانہ): فلم سنجو کے ریلیز کے کئی برسوں بعد رنبیر کپور شمشیرا کے ساتھ سلور اسکرین پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹریلر کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکوؤں کی اس دلچسپ کہانی کے ارگرد ہی رنبیر کا کردار جڑا ہوا ہے۔

فلم ایک ایسے شخص کی کہانی کو بیان کرتا ہے جو پہلے غلام تھا، پھر غلام سے سردار بنا اور آخر میں اس سے نے اپنے قبیلے کی نمائندگی کی۔ ایک ایسا شخص جس نے اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کی اور اس شخص کا نام شمشیرا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

آزادی سے پہلے کے دور پر مبنی اس فلم کی کہانی ڈاکوؤں کی جدوجہد کو بیان کرتا ہے۔ ان ڈاکوؤں کا واحد مقصد ایک بے رحم آمر جنرل شدھ سنگھ کے ظلم و جبر کے خلاف لڑنا ہے۔ اس بے رحم آمر کا کردار سنجے دت نے ادا کیا ہے۔ شمشیرا کی کہانی فرضی شہر قازہ میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو دت نے قید، غلام اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: وانی کپور نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کر شمیشرا کی تشہیر شروع کی

جیسا کہ ٹریلر میں نظر آرہا ہے کہ سنجے دت اس فلم میں رنبیر کے سب سے بڑے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس فلم میں دونوں کو زبردست ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ وہیں وانی کپور فلم میں سونا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم شمشیرا میں آشوتوش رانا، سوربھ شکلا، رونیت رائے نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں 22 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.