ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani B'day: کیارا اڈوانی نے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی 31 ویں سالگرہ منائی

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 1:56 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی جو اس وقت ستیہ پریم کی کتھا کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، پیر کے روز اپنی 31 ویں برس کی ہوگئی ہیں۔ اداکارہ اپنی سالگرہ پر اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

کیارا اڈوانی نے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی 31 ویں سالگرہ منائی
کیارا اڈوانی نے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی 31 ویں سالگرہ منائی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کی سالگرہ تقریب کی ایک شاندار تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ وہ اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں۔ پیر کے روز اداکارہ اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کیارا اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔Kiara Advani B'day

کیارا کے ایک دوست نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی سالگرہ تقریب سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کیارا کو اپنی برتھ ڈے کیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں کیارا بغیر میک اپ کے بے حد پیاری لگ رہی ہیں، وہیں ان کے شوہر سدھارتھ کپور کا عکس بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ نے آدھی رات کو اپنی سالگرہ منائی ہے کیونکہ ہم کیارا کو نائٹ سوٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی کیارا اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترا کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا وہ دونوں چھٹیاں منانے کے لیے یہاں سے روانہ ہوئے۔ 28 جولائی کی صبح دونوں اداکار بے حد اسٹائلش اوتار میں نظر آئے۔ ان دونوں کے ائیرپورٹ سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔ وہیں کیارا نے بھی ہوائی اڈے کے اندر سے اپنے شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی بھی پوسٹ کی تھی۔

کیارا اپنی چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد اپنی آئندہ فلم گیم چینجر کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس میں وہ رام چرن کے ساتھ ساتھ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی پہلی جھلک آج منظر عام پر آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.