ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol fees for Gadar 2: غدر ٹو کے لیے سنی دیول نے اپنی فیس پر سمجھوتا کیا، ہدایتکار انیل شرما کا انکشاف

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 10:23 AM IST

غدر 2 کے ہدایتکار انیل شرما نے اپنی آئندہ فلم کے بجٹ پر بات کی۔ اس فلم میں سنی دیول تارا سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور انیل شرما کے بیٹے اتکرش شرما فلم میں سنی اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔

غدر 2 کے لیے سنی دیول نے اپنی فیس پر سمجھوتا کیا، ہدایتکار انیل شرما کا انکشاف
غدر 2 کے لیے سنی دیول نے اپنی فیس پر سمجھوتا کیا، ہدایتکار انیل شرما کا انکشاف

انیل شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فلم غدر 2 کا بجٹ بہت زیادہ نہیں تھا۔ لہریں ریٹرو سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار انیل شرما نے یہ بھی کہا کہ سنی دیول نے فلم کے لیے اپنی فیس کم کی۔ سنی 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے والی نئی فلم غدر 2 میں ایک بار پھر تارا سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔Sunny Deol fees for Gadar 2

جب فلمساز فلم میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے بارے میں بات کر رہے تھے تب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فلم کا بجٹ بتا سکتے ہیں۔ انیل شرما نے اپنی ہچکچاہٹ ظاہر کی اور کہا کہ زی اسٹوڈیوز( غدر 2 کے پروڈیوسر) اس کے بارے میں بات کریں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ' لوگ کہتے ہیں کہ ان کا بجٹ 80 کروڑ، 100 کروڑ اور 150 کروڑ روپے بولتے ہیں لیکن ہمارا بجٹ اتنا نہیں تھا، اس سے بہت کم تھا'۔

اتکرش شرما، جو انٹرویو کے دوران موجود تھے، نے مزید کہا کہ فلم کے تکنیکی ماہرین اور زیادہ تر اداکاروں نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ فلم کا زیادہ سے زیادہ بجٹ پروڈکشن کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔ انیل نے کہا کہ سب کی فیسوں کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سنی دیول کی فیس کتنی ہوگئی تب انیل نے کہا کہ ' صرف یہ ایک شخص کی بات ہے اور آپ کو سچ بتاؤں تو یہاں تک کہ انہوں نے اپنی فیس بھی بہت کم کردی تھی۔ ان دنوں اداکاروں اور ہدایتکاروں کی فیس بہت زیادہ ہے۔ فلموں کی شوٹنگ کا بجٹ ہی 500 سے 600 کروڑ روپے تک ہوتا ہے۔ ان میں سے سے 150 یا 200 کروڑ روپے تو ہیرو کی فیس ہوتی ہے۔ ہم نے سوچا کہ پیسہ پروڈکشن میں لگانا چاہیے'۔

واضح رہے کہ اتکرش شرما، ہدایتکار انیل شرما کے بیٹے ہیں، انہوں نے غدر :ایک پریم کتھا میں سنی دیول کے بیٹے چرنچیت سنگھ کے بچپن کا بھی کردار ادا کیا تھا اور اب وہ غدر 2 میں بھی سنی اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔غدر 2 انیل شرما کی 2001 کی فلم غدر ایک پریم کتھا کا سیکوئل ہے۔ سنی اور امیشا پٹیل نے تارا سنگھ اور سکینہ کے کردار کو دوبارہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol on cross-border relationships: سیما حیدر اور انجو جیسے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر سنی دیول کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.