ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol on cross-border relationships: سیما حیدر اور انجو جیسے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر سنی دیول کا بیان

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 2:47 PM IST

سنی دیول نے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جیسے کہ حالیہ دنوں میں سیما حیدر اور انجو کا معاملہ پیش آیا ہے، جہاں دو خواتین اپنی محبت کو پانے کے لیے سرحد کو عبور کردیتی ہیں۔

سیما حیدر اور انجو جیسے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر سنی دیول کا بیان
سیما حیدر اور انجو جیسے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر سنی دیول کا بیان

سنی دیول کے اہم فلموں میں سے ایک غدر: ایک پریم کتھا اپنی ریلیز کے 22 سال بعد بھی بھارتی شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔تقسیم ہند کے دور کے پس منظر پر مبنی یہ فلم ایک سکھ مرد اور ایک مسلم خاتون کی محبت کی کہانی کو بیان کرتی ہے۔ یہ فلم ایک ایسی خاتون کی ہے جو تقسیم ہند کے دوران اپنے اہل خانہ سے بچھڑ جاتی ہے اور اس مشکل حالات کے دوران وہ ایک ایسے شخص سے ملتی ہے جو نہ صرف اسے دشمنوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کی محبت میں گرفتار بھی ہوجاتا ہے۔Sunny Deol on cross-border relationships

اب اس فلم کا سیکوئل غدر 2 سنیماگھروں میں ریلیز کی تیاری کر رہا ہے۔ اب فلم کے مرکزی اداکار سنی دیول نے سرحد پار محبت کی کہانیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں کو دوسروں کی پسند کو قبول کرنے اور ان کے فیصلے کی عزت کرنے پر زور دیا اور کہا کہ انہیں اپنی زندگی اپنے حساب سے گزارنے کا حق ہے۔

آج تک کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران سنی دیول نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران سنی کی توجہ ایک پاکستانی خاتون سیما حیدر کے سرحد پار کر اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لیے بھارت آنے اور بھارتی خاتون انجو کے پاکستانی شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مرکوز کرائی گئی۔ جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلمیں لوگوں کو سرحد پار کرکے اپنا محبت پانے کی ترغیب دیتی ہے تو سنی دیول نے ہنسے ہوئے کہا کہ ' میں ایسا نہیں مانتا۔۔۔ آج کل ٹیکنالوجی لوگوں کو ایپس کے ذریعے ملنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک بار جب ان میں ایک دوسرے کے لئے جذبات پیدا ہوجاتے ہیں، تو وہ قدرتی طور پر ملنا اور ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے معاملات پر تنقید کرنے یا اپنے بارے میں سوچنے کے بجائے ہمیں ان کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ یہ صحیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ انہیں کرنا ہے'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کبھی کبھی خبروں سے آگاہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' بچپن سے ہی میں بہت کم ہی اخبارات پڑھا کرتا تھا یا نیوز دیکھا کرتا تاھ۔ میری توجہ صرف کھیلوں سے متعلق خبروں پر ہی مرکوز ہوتی تھی۔ خبریں اب ایک پروڈکٹ کی طرح بن گئی ہیں'۔

انیل شرما کی ہدایتکاری میں بنی فلم غدر 2، جنہوں نے فلم کا پہلا پارٹ بھی ڈائریکٹ کیا تھا، میں امیشا پٹیل، اتکرش شرما، منیش وادھوا اور گورو چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم 11 اگست 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol on bollywood drug abuse: بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال پر سنی دیول کا ردعمل' ہم پر انگلی اٹھانے میں مزہ آتا ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.