ETV Bharat / entertainment

Sameera Reddy on Alopecia: سمیرا ریڈی بھی ایلوپیشیا سے متاثر، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 3:45 PM IST

سمیرا ریڈی بھی ایلوپیشیا سے متاثر، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی
سمیرا ریڈی بھی ایلوپیشیا سے متاثر، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی

بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی بالوں کی بیماری ایلوپیشیا سے متاثر ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہمیں ایک دوسرے کے تئیں حساس ہونا چاہیے'۔ Sameera Reddy on Alopecia

بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کو باڈی پازیٹیویٹی کو لے کر بیدار کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی بال گرنے والی بیماری 'ایلوپیشیا ' کا شکار ہیں۔ جب سے لاس اینجیلس میں منعقدہ آسکر تقریب میں کامیڈین کرس راک نے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے بالوں کا مذاق اڑایا ہے تب سے لے کر اب تک اس بیماری سے مقابلہ کر رہی بہت سی خواتین نے اپنی کہانیاں پوری دنیا کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس فہرست میں اب اداکارہ سمیرا ریڈی بھی شامل ہوگئی ہیں۔ Sameera Reddy Post on Alopecia

سمیرا نے اپنی بیماری کے حوالے سے پوسٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ ' موجودہ آسکر تنازعہ نے مجھے اس بات پر روشنی ڈالنے پر مجبور کردیا کہ ہم سب اپنی ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم یہ لڑائی لڑ رہے ہیں اور اس جنگ سے ابھر بھی رہے ہیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ایلوپیشیا اریٹیا کیا ہے؟ یہ ایک آٹو امیون بیماری ہے۔ جب کو یہ بیماری ہوتی ہے تب آپ کے مدافعتی نظام کے خلیات آپ کے بالوں کے فولکل پر حملہ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔ مجھ میں اس بیماری کی تشخیص 2016 میں ہوئی تھی جب اکشے نے دیکھا کہ میرے سر کے پچھلے حصے میں 2 انچ کا بالڈ اسپاٹ ہے۔ ایک مہینے میں میں نے مزید دو پیچ دیکھے۔ اس سے نمٹنا واقعی میں بہت مشکل کام تھا'۔

سمیرا پوسٹ میں مزید لکھتی ہیں' ایلیوپیشیا ارٹیاٹا لوگوں کو بیمار نہیں بناتا اور نہ ہی یہ ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے۔ تاہم جذباتی طور پر اس بیماری سے لڑنا مشکل کام ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے ایلوپیشیا ایک تکلیف دہ بیماری ہے جو بال گرنے کی وجہ سے جذباتی طور پر پریشان ہوتے ہی اور انہیں بال گرنے کا علاج کرانے کے ساتھ ساتھ جذباتی طور پر مضبوط ہونے کے لیے بھی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ Sameera Reddy on Alopecia

سمیرا اپنے پوسٹ کے آخری میں لکھتی ہیں کہ ' اگرچہ اس وقت میرے صحت مند بال ہیں اور کوئی پیچیز نہیں ہے (جس کے لیے میں شکرگزار ہوں) مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ میری زندگی کے کسی بھی موڑ پر واپس آسکتا ہے اس لیے مجھے اس کو لے کر بیدار رہنا ہوگا۔ میں ابھی ہومیوپیتھی علاج لے رہی ہوں اور میں امید کرتی ہوں کہ یہ مکمل طور پر ختم ہوجائے۔ اس تیز رفتار دنیا میں میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ایک دوسرے کے تئیں حساس ہوجائیں'۔

واضح رہے کہ سمیرا ریڈی نے سال 2013 میں اکشے واردے سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد انہوں نے اداکاری بھی چھوڑ دی۔ اس جوڑے کے گھر سال 2015 میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ سمیرا ریڈی کی پہلی ہندی فلم سہیل خان کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.