ETV Bharat / entertainment

OMG 2 Teaser اکشے کمار کی فلم ’او مائی گاڈ 2‘ کا ویڈیو ریلیز

author img

By

Published : Jul 9, 2023, 4:54 PM IST

Updated : Jul 9, 2023, 7:42 PM IST

akshay kumar reveals omg 2 teaser
akshay kumar reveals omg 2 teaser

اکشے کمار نے اوہ مائی گاڈ 2 کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار بھیڑ میں چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ہر ہر مہادیو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ویڈیو میں اکشے کمار سر پر جٹائیں، ماتھے پر بھسم، گلے میں نیل اور رودراکش مالا پہنے شیو کی شبیہ میں نظر آرہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم اوہ مائی گاڈ 2 کا پہلا ویڈیو جاری کر دیا گیا ہے۔ اکشے کمار ان دنوں اپنی سپر ہٹ فلم 'اوہ مائی گاڈ' کے سیکوئل 'اوہ مائی گاڈ 2' میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اوہ مائی گاڈ 2 کا پہلا ویڈیو جاری ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں اکشے کمارماتھے پر بھسم، گلے میں رودراکش کا مالا پہنے بھولے بابا کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

اکشے کمار نے اوہ مائی گاڈ 2 کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار بھیڑ میں چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ہر ہر مہادیو کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ویڈیو میں اکشے کمار سر پر جٹائیں، ماتھے پر بھسم، گلے میں نیل اور رودراکش مالا پہنے بابا بھولے ناتھ کی طرح نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: SRK's Jawan trailer شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ٹریلر کو ٹام کروز کی فلم کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا

Kajol Remark On Leaders ملک کے سیاسی رہنما غیرتعلیم یافتہ ہیں، کاجول

اس ویڈیو کے ساتھ اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا، #اوہ مائی گاڈ 2 کا ٹیزر11 جولائی کو # اوہ مائی گاڈ 2 سینما گھروں میں 11 اگست۔ اوہ مائی گاڈ 2 کو امت رائے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کو اشون وردے، ویاکام 18 اور جیو اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم اوہ مائی گاڈ 2 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔

یو این آئی

Last Updated :Jul 9, 2023, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.