ETV Bharat / city

Hyderpora Encounter: فاروق عبداللہ نے ایل جی سے ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:25 PM IST

نیشنل کانفرس کے ترجمان عمران نبی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منوج سنہا سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

فاروق عبداللہ نے ایل جی سے ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا
فاروق عبداللہ نے ایل جی سے ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ میں ہوئی شہری ہلاکتوں پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایل جی منوج سنہا سے بات کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے ایل جی سے ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

نیشنل کانفرس کے ترجمان عمران نبی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منوج سنہا سے بذریعہ فون یہ مطالبہ کیا کہ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

یاد رہے کہ منگل کو پولیس نے کہا کہ حیدرپورہ سرینگر میں شاہراہ کے قریب ایک عمارت میں ہوئے تصادم کے دوران ایک بیرونی عسکریت پسند، ان کے دو معاونین اور ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔

تاہم لواحقین نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل عام شہری اور معصوم تھے۔ لواحقین گذشتہ دو روز سے سرینگر میں ان کی لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.