ETV Bharat / city

سنٹرل یونیورسٹی کے تعمیری کام میں بے ضابطگیاں، کیس درج

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 3:41 PM IST

فوٹو
فوٹو

انسداد رشوت ستانی بیرو(اے سی بی) نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے کاموں کی تکمیل میں بے ضابطیگیوں کے لیے یونیورسٹی کے انجینئروں اور ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے خلاف ایک ایف آئی درج کی ہے۔

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے افسروں کے خلاف انسداد رشوت ستانی بیورو نے پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں ایف آئی آر زیر نمبر 16/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے تولہ مولہ گاندربل کیمپس میں اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لیے 440،41،780،00 روپے لاگت آنے کا تخمینہ تھا۔یہ کام ایم ایس گرانکو انڈسٹریز راجباغ (M/S Granco Industries Ltd ) کو دیا گیا تھا۔

انسداد رشوت ستانی بیورو نے ماہرین کے ہمراہ کام کرنے کے معائنے کے دوران اسے غیر معیاری پایا گیا جو کہ ٹنڈر نوٹس کی شرائط کے خلاف تھا۔
کام کی خصوصیات کو ایک ترمیم کی آڑ میں تبدیل کیا گیا جسے نہ ہی جاری کیا گیا اور نہ ہی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔

تحقیات کے دوران مزید کئی بے ضابطگیاں بھی پائی گئیں، جس کی وجہ سے سنٹرل یونیورسٹی کو 71.61لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان حقائق کی بنا پر فرم گرانکو انڈسٹریز کے مالکان، اس وقت کےسنڑل یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر (سبکدوش) ریاض احمد جیلانی، سید احمد جے ای (سی یو)، سہیل بشیر اس وقت کے جے ای سنٹرل یونیورسٹی کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کیس درج کیا۔

ہائی کورٹ کی وارنٹ کے بعد تحقیقات کے سلسلے میں تلاشی لی گئی اور قابل اعتراض دستاویزات بر آمد کرکے ضبط کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.