ETV Bharat / city

AB Vajpayee Remembered in Srinagar اٹل بہاری واجپائی کی چوتھی برسی پر سرینگر میں خراج عقیدت

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 4:12 PM IST

سابق وزیر اعظم اور بی جے پی رہنما اٹل بہاری واجپائی کی آج چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Atal Bihari Vajpayee Death Anniversary

ab-vajpayee-remembered-by-bjp-at-srinagar-office
ab-vajpayee-remembered-by-bjp-at-srinagar-office

سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر یونٹ کے آرگنائزیشن جنرل سکریٹری اشوک کول نے منگل کے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرینگر میں بھارت کے دسویں وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔AB Vajpayee Remembered in Srinagar BJP Office

اٹل بہاری واجپائی کی چوتھی برسی پر سرینگر کے پارٹی دفتر میں خراج عقیدت پیش
اٹل بہاری واجپائی کا انتقال 16 اگست 2018 کو 93 برس کی عمر میں طویل علالت بعد انتقال ہوا تھا۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو بھارت کے مقبول عوامی لیڈروں میں شمار کیا جاتا ہے۔


واجپئی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک قدآور لیڈر تھے اور ہمیشہ پارٹی کے حق میں کام کیا۔ سنہ 1980 سے لیکر انتقال تک پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔"Ashok Koul on Atal Bihari Death Anniversary

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'واجپئی کی جانب سے شروع کے گئی مہم جن میں سرو سکشا ابھیان، گرام سڑک یوحنا سے عوام کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔ جموں کے حوالے سے دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں اور جمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کی بات کرنے والے بھی وہی تھے۔ اس لیے آج اُن کو یہاں یاد کیا جا رہا ہے۔"
مزید پڑھیں:


وادی میں ہر گھر ترنگا اور عسکریت پسندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اشوک کول کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ دن تاریخی تھا۔ ہر جگہ ترنگا لہرایا گیا۔ بی جے پی نے بھی 80 ریلیاں نکالی گزشتہ ہفتے میں۔ پلوامہ میں 10 ہزار جھنڈے لہرانے گئے۔ عسکریت پسندی ختم ہونے کی دہلیز پر ہے اس لیے فرسٹریشن میں یہ حملے ہو رہے ہیں۔"

انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ 'الیکشن کمیشن اپنا کام کر رہا ہے۔ اُنہوں نے ٹائم ٹیبل تیار کیا تھا شاید کوئی کمی رہ گئی جس کی وجہ سے اس میں تبدیلی کرنی پڑی۔ نومبر مہینے کے آخر یا دسمبر کے اولین ہفتے میں انتخابات کی تاریخ معلوم ہو جائے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.