ETV Bharat / city

رامبن: سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 6:57 PM IST

رامبن :سڑک حادثہ 6 افراد زخمی
رامبن :سڑک حادثہ 6 افراد زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر آج ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ مسافر زخمی ہوگے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ کے کیلا مور کے مقام پر ایک ٹیمپو انتہائی تیز رفتاری سے سرینگر سے جموں کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمیت سے آرہی ایک ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو کمسن بچے سمت چھ افراد زخمی ہو گیے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریب میں تعینات سی آر پی ایف کے جوانوں نے رسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔

رامبن :سڑک حادثہ 6 افراد زخمی

مزید پڑھیں:

حادثے میں زخمی افراد کو ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی جبکہ دیگر تین زخمی زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.