ETV Bharat / city

رامبن: دیہی علاقے میں پینے کے صاف پانی سے عوام محروم

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 5:09 PM IST

رامبن چندرکوٹ:پینے کے صاف پانی سے عوام محروم
رامبن چندرکوٹ:پینے کے صاف پانی سے عوام محروم

رامبن کے چندر کوٹ کنفرعلاقے میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے، جس کے لئے مقامی باشندے مسلسل انتظامیہ سے رابطہ کر رہے ہیں، لیکن ان کے مطالبات کو اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق دہائیوں سے لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب پریشان حال ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے صرف جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ علاقے میں جلد سے جلد پانی کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

رامبن چندرکوٹ:پینے کے صاف پانی سے عوام محروم

علاقے کے سرپنچ نے کہا کہ علاقے کے لوگ کئی بار محکمہ جل شکتی کہ افسران کے پاس گئے لیکن انہیں محض تسلی دی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کئی بار احتجاج کے باوجود زمینی سطح پر کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:رامبن: پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ' سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق رواں برس گرمی کی وجہ سے علاقہ کے چشمے بھی سوکھ گئے، جس کے سبب لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں خصوصاً خواتین کو کئی کلومیٹر کی مصافت طے کر کے پینے کا صاف پانی لانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے علاقے میں صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.