ETV Bharat / city

ممتا بنرجی ہی ملک کو بی جے پی سے چھٹکارا دلائیں گی: فرہاد حکیم

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 9:29 AM IST

wb_kol_01_ now it is time to mamta banerjee to go for delhi_rtu_7204837
wb_kol_01_ now it is time to mamta banerjee to go for delhi_rtu_7204837

مغربی بنگال کے بھوانی پور اسمبلی حلقے سے امیدوار وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ووٹ کے لئے سینئر رہنما فرہاد حکیم لوگوں کے پاس پہنچ کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی دہلی پہنچی گی۔

کولکاتا: بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے لئے لوگوں سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کے کام میں فرہاد حکیم سب سے زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ہی بی جے پی کی عوام دشمن ظالم حکومت سے ملک کو چھٹکارا دلا سکتی ہیں۔ بی جے پی مخالف ہر آدمی اب چاہتا ہے کہ بی جے پی مخالف ممتا بنرجی اس لڑائی کی قیادت کریں۔

ویڈیو دیکھیے
بھوانی پور اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب میں لڑائی دن بی دن دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ممتا بنرجی کی جیت یقینی لگ رہی ہے وہیں بی جے پی کی امیدوار پریانکا ٹبریوال بھی پورے عزم کے ساتھ لڑائی میں لگئی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ممتا بنرجی کی جیت کے لئے ان کے پارٹی کے رہنما دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فرہاد حکیم سب سے زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں، وہ روزانہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر لوگوں سے ممتا بنرجی کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے جیت دلانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگریس امیدوار کو دھمکیاں مل رہی ہیں: ادھیر رنجن

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے اس سوال کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی ڈر گئی ہیں، فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی کے اندر ڈر نام کے لفظ سے واقف بھی نہیں ہیں، وہ شیرنی ہیں وہ اگر ڈرتی تو بایاں محاذ کی حکومت کے خلاف اتنے برسوں تک لڑائی نہیں لڑتی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ یونیورسٹی کا بحران تشویش ناک، سہ فریقی میٹنگ کا مطالبہ

صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال کو سی پی آئی ایم نجات دلایا ہے اور اب ملک کو بھی ظالم و جابر بی جے پی سے نجات دلائیں گی۔ دہلی میں جو بی جے پی کی حکومت ہے وہ لوگوں پر ظلم کرتی ہے فسادات کراتی ہے ایسی حکومت سے ممتا بنرجی ہی ملک کو نجات دلا سکتی ہیں۔

ایک بار نیتا جی نے کہا تھا کہ دہلی چلو اب ہم کہتے ہیں دیدی تم دہلی چلو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.