ETV Bharat / state

کانگریس امیدوار کو دھمکیاں مل رہی ہیں: ادھیر رنجن

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 9:47 PM IST

کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو امیدوار اتارنے کا کوئی حق نہیں ہے۔؟

کانگریس امیدوار کو دھمکیاں مل رہی ہیں: ادھیر رنجن
کانگریس امیدوار کو دھمکیاں مل رہی ہیں: ادھیر رنجن

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس نے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ایک ہی امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہیں پسند ہی نہیں ہے کہ انتخابی میدان میں اپوزیشن بھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ شمشیرگنج کے امیدوار این ایم اسلام کانگریس کے سنئیر رہنما ہیں۔ انہیں انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے لیکن ترنمول کانگریس کے چھوٹے بڑے رہنماؤں کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: موسلادھار بارش، کرنٹ لگنے سے متعدد افراد ہلاک

کانگریسی رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی ریاست میں ایک پارٹی کی حکومت کی پالیسی پر عمل کر رہیں ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو نامزدگی کرنے کیوں دیا گیا؟۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے خلاف بولتی ہیں لیکن بی جے پی سے متعلق سوال پر خاموش رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.