ETV Bharat / city

سابق رکن پارلیمان رادھیکا رنجن پرمانک چل بسے

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 4:28 PM IST

Radhika Ranjan Pramanick
رادھیکا رنجن پرمانک

سابق رکن پارلیمان رادھیکا رنجن پرمانک کی 88 برس کی عمر میں موت ہو گئی۔ وہ سی پی آئی ایم کے بھی رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24پرگنہ ضلع کے سالٹ لیک میں واقع رہائش گاہ پر آج دن میں سابق رکن پارلیمان کی موت ہو گئی۔

سابق رکن پارلیمان کی 88 برس تھی اور کافی عرصے سے بیمار تھے۔ گھر پر ہی ان کا اعلاج چل رہا تھا۔

ان کی موت پر وزیراعلی ممتابنرجی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگال نے ایک بزرگ سیاسی رہنما کو کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ رادھیکا رنجن پرمانک کی ساری زندگی عوام کی خدمات انجام دیتے ہوئے گزری ہے۔ انہیں سیاست کا وسیع تجربہ تھا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ سابق رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی ردھیکا رنجن ہرمانک کا سیاسی حلقے میں زبردست احترام رہا ہے۔

سی پی آئی ایم، کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں وہ یکساں عزت و احترام کے مالک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: آن لائن سیب کی تجارت

پانچ مرتبہ کے رکن پارلیمان رادھیکا رنجن پرمانک کی 18 دسمبر 1932 میں شمالی 24پرگنہ ضلع میں پیدائش ہوئی۔

تجربہ کار سیاسی رہنما 1957 سے 1988 تک جنوبی 24 پرگنہ کے متھرا پور سے سی پی آئی ایم کے رکن اسمبلی رہے۔

اس کے بعد 1988 سے 2003 تک رادھیکا رنجن سی پی آئی ایم کی جانب سے رکن پارلیمان رہے، لیکن پارٹی میں رہ کر بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

رادھیکا رنجن ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے اور 2003 سے 2008 تک متھرا پور سے رکن پارلیمان رہے۔

سی پی آئی ایم کی حانب سے پریس ریلیز جاری کرکے سابق کامریڈ رادھیکا رنجن پرمانک کو تعزیت پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.