ETV Bharat / city

نجکاری کے خلاف کانگریس یوتھ رہنماؤں کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 8:17 PM IST

نجکاری کے خلاف کانگریس یوتھ رہنماؤں کا احتجاج
نجکاری کے خلاف کانگریس یوتھ رہنماؤں کا احتجاج

کانگریس یوتھ رہنماؤں و کارکنان کا کہنا ہے کہ 'ملک تعمیر و ترقی کی طرف نہیں، بلکہ تنزلی کی طرف جا رہاہے، اسے اگر بروقت نہیں روکا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ بھارت کو بھی موجودہ حکومت نجی کمپنیوں کے ہاتھوں سونپ دےگی۔

جموں کے پریس کلب کے باہر آج یوتھ کانگریس کے کارکنان نے یوتھ نائب صدر اعجاز چودھری کی صدارت میں مرکزی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کیا یوتھ رہنماؤں کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گذشتہ دنوں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کے ذریعہ سرکاری املاک کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں دیے جانے کے خلاف آج ملک بھر میں یوتھ کانگریس نے حکومت کے اس قدم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

نجکاری کے خلاف کانگریس یوتھ رہنماؤں کا احتجاج

مزید پڑھیں: لداخ میں نوکریوں اور ثقافت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا: اوم برلا


یوتھ کانگریس کے نائب صدر جموں کشمیر اعجاز چودھری نے احتجاج کے دوران کہا کہ 'مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ ملک کے خلاف ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت شروع سے ہی غریب مخالف رہی ہے، اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے وعدہ پر وعدہ کیا کہ ایک نیا بھارت بنائیں گے، افسوس کہ انہوں نے گذشتہ سات برسوں میں کچھ نیا تعمیر تو نہیں کیا البتہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں جو کچھ بنایا اسے ہی یہ لوگ بیچ رہے ہیں۔ یہ ملک تعمیر و ترقی کی طرف نہیں بلکہ تنزلی کی طرف لے جا رہے ہیں، اسے اگر بروقت نہیں روکا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ بھارت کو بھی یہ لوگ نجی کمپنیوں کے ہاتھوں سونپ دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.