ETV Bharat / city

DLSC Approves SMAS Case In Rajouri: راجوری میں ایس ایم اے ایس کیسوں کی منظوری دی گئی

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:49 PM IST

راجوری میں ایس ایم اے ایس کیسوں کی منظوری دی گئی۔
DLSC Approves SMAS Case In Rajouri

راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس کندل کی صدارت میں منعقد ضلعی سطح کی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں ریاستی شادی اسسٹنس اسکیم (ایس ایم اے ایس) کے تحت مستحق خواتین کے کیسوں کو منظوری دی گئی۔DLSC approves 197 SMAS case in Rajouri

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس کندل کی صدارت میں منعقد ضلعی سطح کی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں گرام سوراج مہینے کے ایک حصے کے طور پر ریاستی شادی اسسٹنس اسکیم ایس ایم اے ایس SMAS کے تحت مستحق خواتین کے کیسوں کو منظوری دی ہے۔ یہ میٹنگ ضلع میں جاری گرام سوراج مہینے کے دوران مختلف سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر بلائی گئی تھی۔
غریب لڑکیوں کے لیے اسٹیٹ میریج اسسٹنس اسکیم ایک سماجی امداد ہے جس کا مقصد ریاست کی ان غیر شادی شدہ لڑکیوں کے لیے ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے شادی کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی تمام فائلوں کا جائزہ لیتے ہوے تفصیلی غور و خوض کے بعد 197 کیسز کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔
میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے حکومت ان غریب خاندانوں کو مدد فراہم کر رہی ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کر سکتے۔ اسکیم کے تحت ضلع کے زیادہ سے زیادہ اہل استفادہ کنندگان کا احاطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ضلع کے زیادہ سے زیادہ اہل مستفیدین تک پہنچنے کے لیے سرشار کوششیں کریں تاکہ وہ اسکیم کے تحت شامل ہوں۔

یہ بھی پڈھیں:Public Meeting Held at Thana Mandi: راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ


انہونے مزید کہا کہ نئی شروع کی گئی ایس ایم اے ایس اسکیموں کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر کرنے اور اہل لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا تاکہ وہ اس اسکیم کے فوائد حاصل کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.