ETV Bharat / state

گروگرام میں اسکول کا ڈریس گندا کرنے پرماں نے بیٹے کا بے دردی سے قتل کردیا - mother killed child In Gurugram

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 10:31 AM IST

ہریانہ کے گروگرام میں ایک ماں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے کا صرف اس لیے قتل کر دیا کیونکہ بچے کا اسکول کا ڈریس گندا ہوگیا تھا اور کتابیں گم ہوگئی تھیں۔ پولیس کے مطابق اس بے رحم ماں نے اپنے لخت جگر کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

اسکول کا ڈریس گندا کرنے پرماں نے بیٹے قتل کردیا
اسکول کا ڈریس گندا کرنے پرماں نے بیٹے قتل کردیا (etv bharat)

اسکول کا ڈریس گندا کرنے پرماں نے بیٹے قتل کردیا (etv bharat)

گروگرام: راجدھانی دہلی سے متصل گروگرام میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سیکٹر 18 تھانہ کی حدود میں ماں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ آٹھ سالہ بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ جب وہ اسکول سے واپس آیا تو اس کا ڈریس میلا تھا۔ بچہ اسکول میں کچھ کتابیں بھی بھول گیا تھا۔ جس پر مشتعل ماں نے آٹھ سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے پیٹا اور بغیر کپڑوں کے گھر کے باہر کھڑا کر دیا۔ کچھ دیر بعد جب بچے نے کچھ لینے کے لیے اصرار کیا تو بے درد ماں نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

خاتون کا شوہر شام کو گھر واپس آیا تو دیکھا کہ اس کا بیٹا بے ہوش ہے۔ وہ جلدی میں اپنے بیٹے کو علاج کے لیے نجی اسپتال لے گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکٹر 18 تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ فی الحال ملزم خاتون سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ گروگرام پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے ہی بیٹے کے قتل پر ذرا بھی پچھتاوا نہیں ہے۔

جب اسکول کا لباس گروگرام کے اے سی پی کرائم ورون داہیا نے بتایا کہ خاتون اپنے شوہر اور آٹھ سالہ بیٹے کارتک کے ساتھ سیکٹر 18 تھانہ علاقے میں رہتی ہے۔ خاتون کا شوہر اروند مزدوری کرتا ہے۔ خاتون نے یہ جرم 13 مئی کی دوپہر کو کیا۔ جب اس کا شوہر اروند کام پر گیا ہوا تھا۔ خاتون کا آٹھ سالہ بیٹا سکول گیا ہوا تھا۔ جب بیٹا کارتک دوپہر دو بجے گھر واپس آیا تو اس کا اسکول یونیفارم گندا تھا۔ والدہ نے پوچھا تو پتہ چلا کہ ان کی کچھ کتابیں بھی گم ہو گئی ہیں۔ اس پر خاتون نے اپنے بیٹے کو خوب مارا۔

ملزم خاتون نے بچے کے کپڑے اتار کر گھر کے باہر کھڑا کر دیا۔ کچھ دیر بعد کارتک نے اپنی ماں سے چیزیں ملانے پر اصرار کیا۔ اس پر خاتون کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور اس نے کارتک کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اروند گھر پہنچا تو اس نے کارتک کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔ جس کے بعد اروند اپنے بیٹے کو کلیانی اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کشمیری صحافی کے مبینہ اغوا پر رپورٹ طلب کرلی - KASHMIRI JOURNO ABDUCTION CASE

تھانہ سیکٹر 18 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا۔ پولیس نے اروند کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون غصے والے مزاج کی ہے۔ وہ اکثر اپنے بیٹے کو مارتی تھی۔ فی الحال پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.