ETV Bharat / city

Public Meeting Held at Thana Mandi: راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 7:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں ڈی وائی ایس پی امتیاز احمد DYSP Imtiaz Ahmed نے ایک تعریفی مینٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں کئی مسائل کو سنے گئے اسے حل کرنے کے لیے یقین دہانی کرئی گئی۔

راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ
راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ

سب ڈویزن تھنہ منڈی Sub Division Thana Mandi میں چند روذ قبل سب ڈویزنل پولیس آفیسر کے عہدے پر فائز ہونے والے ڈی وائی ایس پی امتیاز احمد نے پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں ایک تعریفی مٹینگ کا انعقادکیا، جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ویوپار، سیول سوسائٹی سمیت لوگوں نے شرکت کی۔ نظامت کےفرائض حاجی مقبول احمدرینہ نےانجام دیے۔ اس دوران مقررین نے ایس ڈی پی او کا خیر مقدم کیا اور علاقہ میں پولیس محکمہ کےمتعلق مسائل سے اجاگر کیا۔ جس میں لوگوں نے منشیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں منشیات کا کاروبار بہت تیز ہو چکا ہے۔ لہذا اس پر کام کرنےکی سخت ضرورت ہے۔

راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ

وہیں چیئرمین شکیل احمدمیر نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سب ڈویزن تھنہ منڈی میں منشیات کا کاروبار تیزی سے پھیل ریا ہے جس سے ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہیں لہذا پولیس کو اس کے خلاف سخت کاررائی کرنے کی ضرورت ہے۔'

ادھر ایس ڈی پی او نے لوگوں سےتعاون کی اپیل کی اور کہاکہ سماج کو بہتر بنانے میں عوام پولیس کا تعاون کرے گی تبھی پولیس لوگوں کی مدد کے لیے ہمشہ کھڑی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Theft Case in Thanamandi: تھنہ منڈی میں چوری کی واردات

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو کوئی بھی کام ہو وہ بلاجہجک ہمارے پاس آسکتے ہیں اور آپ لوگوں کے تمام تر جائز طالبات پورے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.