ETV Bharat / city

مبینہ لو جہاد پر اترا کھنڈ وزیر اعلیٰ کا بھی  قانون بنانے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:29 AM IST

وزیر اعلی
وزیر اعلی

وزیر اعلی پشکرسنگھ دھامی نے اتراکھنڈ میں تبدیلی مذہب اور مبینہ لو جہاد کے پیش نظر سخت قوانین بنانے کی بات کی ہے۔ اب تک اتراکھنڈ میں اس سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے۔

اترا کھنڈ میں مبینہ لوجہاد کا معاملہ سرخیوں میں آنے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کا کہنا ہے کہ ریاست میں تبدیلی مذہب اور لوجہاد کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر حکومت سخت قانون بنانے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں جبری تبدیلی مذہب کے معاملوں میں اترا کھنڈ فریڈم مذہب ایکٹ 2018 (اتراکھنڈ فریڈم آف مذہب ایکٹ 2018) کا نفاذ ہوتا ہے جس کے تحت 5 سال کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حالانکہ ریاست میں مبینہ لو جہاد سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے لیکن کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد حکومت اسے سخت کرنے جا رہی ہے۔

سال 2018 میں اتراکھنڈ حکومت نے مذہب کی آزادی کا بل پاس کر کے اسے باضابطہ طورپر قانونی شکل دی تھی۔ اس قانون کے مطابق اگر زبردستی تبدیلی مذہب کا معاملہ سامنے آتا ہے توملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

درج فہرست ذات یا درج فہرست قبائل کے معاملے میں کم از کم دو سال قید اور جرمانہ دونوں کی سزا ہے۔ اس میں ایک دفعہ یہ بھی ہے کہ دھوکہ دہی سے مذہب تبدیل کرنے کی صورت میں والدین ​بہن بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت ملک کی متعدد ریاستوں میں تبدیلی مذہب مخالف قوانین نافذ ہیں۔ ان ریاستوں کی فہرست میں اروناچل پردیش، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ۔ اڈیشہ 1967 میں اس قانون کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست تھی۔ اس کے بعد 1968 میں مدھیہ پردیش نے اس قانون کو نافذ کیا۔

سال 2009 میں ریٹائرڈ جسٹس کے ٹی سنکرن نے اعتراف کیا تھا کہ کیرالہ اور منگلور میں جبری تبدیلی مذہب کے کچھ اشارے ملے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کیرالہ حکومت سے کہا کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے قانونی دفعات بنائے۔

عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ محبت کے نام پر کسی کو دھوکہ دے کر یا اس کی رضامندی کے بغیر مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:

لو جہاد کی مذہب اسلام میں کوئی جگہ نہیں : مفتی ہارون رشید

مذکورہ بل کے تحت اگر کوئی شخص جھوٹ، دھوکہ دہی یا لالچ سے کسی کا مذہب تبدیل کرتا ہے تو اسے جرم سمجھا جائے گا اور ملزم کو 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ لیکن باہمی رضا مندی کی صورت میں دو ماہ قبل مجسٹریٹ کو بتانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.