ETV Bharat / city

پلوامہ حملے سے وادی کشمیر میں سیاحت متاثر

author img

By

Published : Mar 30, 2019, 11:49 PM IST

متعلقہ ویڈیو

دنیا کی سب سے حسین وادی جموں و کشمیر میں سیاحت کے لیے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں، لیکن ان دنوں ریاست کا شعبہ سیاحت کافی متاثر ہوا ہے۔

خاص طور سے پلوامہ میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے سے ملک میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا، اسی وجہ سے اب لوگ جموں و کشمیر میں سیاحت کے لیے جانے سے گھبرا رہے ہیں، جس کے سبب یہاں کی سیاحت سمیت ریاست کی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

لوگوں کے دل سے خوف و ہراس کو دور کرنے اور جموں و کشمیر و لداخ کی سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے احمدآباد میں کشمیر ڈیپارٹمنٹ آف ٹوریزم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورمنٹ آف جموں و کشمیر کے کمشنر،سیکریٹری ٹوریزم رگزین سمفایل نے کہا کہ' موسم گرما شروع ہونے والا ہے ، ایسے میں جموں و کشمیر کا ٹور اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر میں جو حالات بنے ہوئے ہیں اس سے لوگ وہاں جانے سے ڈر رہے ہیں لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان کی حفاظت و مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ ہمیں اس بات سے خوشی ہے کہ ہمیشہ گجرات سے سب سے زیادہ سے جموں کشمیر لداخ گھومنے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.