ETV Bharat / business

RBI Monetary Policy: آر بی آئی نے پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 11:24 AM IST

Updated : Aug 5, 2022, 11:55 AM IST

تین روزہ میٹنگ کے دوران مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پالیسی کی شرح کو 50 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 5.4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت میں وسعت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ RBI Hikes Benchmark Lending Rate by 50 Basis Points

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا

چنئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے، اس اضافے کے ساتھ اب ریپور ریٹ 5.4 فیصد ہوگیا ہے، جکبہ ریورس ریپوریٹ میں 5.15 فیصد ہوگیا ہے۔ تین روزہ میٹنگ کے دوران مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پالیسی کی شرح کو 50 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 5.4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت میں وسعت کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ RBI Hikes Benchmark Lending Rate by 50 Basis Points

ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (RBI MPC میٹنگ) کی اگست 2022 کی میٹنگ جمعہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ بدھ سے تین روزہ میٹنگ کے بعد آج صبح 10 بجے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اس بار ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ چار مہینوں میں ریپو ریٹ میں 1.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب اس کا اثر ہوم لون سے لے کر پرسنل لون اور لوگوں کی EMI پر نظر آنے والا ہے۔

ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی یہ میٹنگ پہلے پیر سے بدھ تک ہونی تھی، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کرنا پڑا۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ریزرو بینک نے رواں برس مئی سے ریپو ریٹ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ ریزرو بینک نے مئی کے مہینے میں مانیٹری پالیسی کمیٹی (RBI MPC میٹنگ) کی ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔ ریزرو بینک مہنگائی میں اضافہ کو قابو کرنے کے لیے پالیس شرح میں اضافہ کررہی ہے۔ مئی 2022 کی میٹنگ میں ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد جون کے مہینے میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس ہوا جس میں ریپو ریٹ میں 0.50 فیصد اضافہ کیا گیا۔ آر بی آئی نے مئی میں تقریباً دو برس بعد پہلی بار ریپو ریٹ میں تبدیلی کی تھی۔ تقریباً دو برس تک ریپو ریٹ صرف 4 فیصد پر ہی رہا۔ اب ریپو ریٹ بڑھ کر 5.40 فیصد ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Aug 5, 2022, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.