ETV Bharat / business

Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 10:39 AM IST

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ Petrol Diesel Prices in India
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی: عالمی منڈی میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بدھ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.50 فیصد گر کر 84.98 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ بھی 1.48 فیصد کم ہوکر 77.34 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol Diesel Prices in India

یہ بھی پڑھیں: Spike in oil price is breaking India's back تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی کمر توڑ رہا ہے: جے شنکر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہرپیٹرولڈیزل
دہلی96.72 روپے فی لیٹر89.62روپے فی لیٹر
ممبئی106.31 روپے فی لیٹر94.27روپے فی لیٹر
کولکتہ106.03روپے فی لیٹر92.76روپے فی لیٹر
چنئی102.63روپے فی لیٹر94.24روپے فی لیٹر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.