ETV Bharat / business

Spike in oil price is breaking India's back تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی کمر توڑ رہا ہے: جے شنکر

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 9:59 AM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاکہ بھارت، روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے اور وہ ہماری کمر توڑ رہا ہے"۔ Spike in oil price is breaking India's back

Spike in oil price is breaking India's back: Jaishankar
تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارت کی کمر توڑ رہا ہے

واشنگٹن: وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے منگل کے روز کہاکہ بھارت، جس کی فی کس آمدنی 2,000 امریکی ڈالر ہے، روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے اور یہ ہماری کمر توڑ رہا ہے"۔ Spike in oil price is breaking India's back

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جے شنکر نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک میں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ ان کی توانائی کی ضروریات کو کیسے پورا کیا جائے۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔'

انہوں نے کہاکہ سب سے بہتر راستہ مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف لوٹنا ہے۔ "ہم تیل کی قیمت کے بارے میں فکر مند ہیں، لیکن ہماری فی کس آمدنی 2 ہزار ڈالر ہے۔ تیل کی قیمت ہماری کمر توڑ رہی ہے اور یہ ہماری سب سے بڑی تشویش ہے۔

بھارت کے روس سے فوجی سازوسامان خریدنے کے سوال کے جواب میں جے شنکر نے کہاکہ 'یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ ہم اپنا فوجی سازوسامان کہاں سے حاصل کرتے ہیں، مسئلہ کچھ بھی ہو، یہ جغرافیائی سیاسی حالات کی وجہ سے بدل گیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.